آئی فون اصلی اور نقلی کی پہچان  کا طریقہ -مفت معلومات

آئی فون اصلی اور نقلی کی پہچان  کا طریقہ -مفت معلومات

آئی فون اصلی اور نقلی کی پہچان  کا طریقہ

آئی فون کے بارے میں کئی طرح کی باتیں مارکیٹ میں سننے میں آتی ہیں ۔

لیکن دو نوجوان جن کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی کہ اگر کسی نے اصلی آئی فون لینا ہے تو وہ ان کے پاس موجود ہے ۔اس کے لیے انھوں نے فون کے کچھ ٹیسٹ بھی کر کے دکھائے۔سب سے پہلے انھوں نے فون کا واٹر ٹیسٹ کیا جو مارکیٹ میں کوئی بھی نہیں کرواتا ۔اس ٹیسٹ کے کرنے کی ایک وجہ یہ بتائی کہ مارکیٹ  میں فراڈ بھی کیا جاتاہے جو دو سال پہلے خود ان کے ساتھ بھی ہوا اس لیے

انھوں یہ کام شروع کیا ۔کیونکہ جو سیل بند اوریجن ایپل کا  فون ہوتا ہے یا کوئی بھی جو دوسرے برینڈ ہوتے ہیں ان کی آئی پی ریٹنگ ہوتی ہے اور ان کو واٹر ٹیسٹ کے ذریعے چیک کروایا جا سکتا ہے کہ ان کی آئی پی ریٹنگ کیا ہے اور بتایا جا سکتا ہے کہ یہ سو فیصد اوریجنل ہے رییفبلش یا کھلا ہوا نہیں ہے کہ جسے ریپیر کرکے پیک کر کے دے دیا جاتا ہے ۔ جیسا کہ لوگوں کے ساتھ اکثر ہوتا ہے کہ ان سے بھاری رقم وصول کر لی جاتی ہے اور پھر سیٹ خریدنے کے کچھ دن بعد ہی کوئی نہ کوئی مسئلہ ہو جاتا ہے تو کسٹمر کے پیسے ضائع ہو جاتے ہیں ۔اس لیے  جو بھی اصلی فون ہیں ان کا

واٹر ٹیسٹ ہو جاتا ہے آئی فون 7 سے لیکر جتنے بھی اوپر فون سیٹ یا ماڈل ملتے ہیں ان سب کی آئی پی ریٹنگ ہوتی ہے جسے ingress protection کہتے ہیں جو ان کی ویب سائیٹ پر بھی چیک کر سکتے ہیں ۔

ان دونوں بھائیوں کی وڈیو وائرل ہوتے ہی مارکیٹ میں بھی لوگوں نے واٹر ٹیسٹ کروانے کو کہا ۔لیکن اس میں بھی لوگوں نے بہت سے فراڈ کرنے شروع کیے کیونکہ وہ آئی پی ریٹنگ نہیں چیک کرواتے ۔جو ایک مشین کے ذریعے ہوتی ہے ۔جس سے فون جو بوکس سے نکل کر چیک کروانے تک

کھلا ہوا نہ ہو تو اس کی ingress protection آئی پی ریٹنگ برقرار رہتی  ہے ۔جس کے لیے اسے پانی میں ڈال کر چیک کیا جاتا ہے ۔

عموما فون کہیں سے ٹوٹ جائے یا پانی میں چلا جائے تو کمپنی اس کی ذمہ داری نہیں لیتی ۔ خود ایپل بھی واٹر ڈیمجڈ کی کلیم نہیں لیتا۔ کیونکہ کسٹمر اگر فون لے کر نکلتا ہے اور وہ فون کسی طرح پانی میں گر جاتا ہے تو ایپل کلیم نہیں لے گی ۔تو اس واٹر ٹیسٹ کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ جو فون آپ لے رہے ہیں وہ سیل بند ہے اور کھلا ہوا نہیں ہے ۔

ان دونوں بھائیوں احسن شیخ اور  ذوہیب شیخ نے آگ لگا کر اور فون کو

پانی میں ڈال کر ٹیسٹ اپنی وڈیو میں کر کے دکھائے ۔

ان کے پاس جو اصلی ائی فون سیٹ ہیں ان کی قیمتیں بھی زیادہ ہیں ۔جو ان کےمطابق اصلی فون کی قیمت زیادہ ہی ہوتی ہے اس لیے ۔اور مارکیٹ میں جو کم قیمت پر مل رہے وہ کسی طرح کھلے ہوئے یا پھر ری پیر کیے ہوئے سیٹ ہوتے ہیں ۔

آئی فون 13 پرومیکس بھی اب مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے جس کے اوریجنل کی بکنگ بھی یہ دونوں بھائی کر رہے ہیں جو تین لاکھ دس ہزار میں ہو رہی ہے ۔جبکہ امریکہ میں اس کی قیمت گیارہ سو ڈالر میں ہے ۔جو وہاں کے مطابق ہے اور یہاں کی

کرنسی کے مطابق اس کی مارکیٹ میں قیمت ہو گی۔اسی طرح پرو 13 بھی ہے جس کی قیمت دو لاکھ اڑتالیس ہے۔اس کی بھی بکنگ لوگ کروا رہے جس کی ستر فیصد پہلے رقم جمع کروانی ہو گی اور جس دن امریکہ ڈلیوری دے گا اسی دن پاکستان میں بھی ملے گا ۔

آئی فون کے شوقین لوگوں کو چاہئیے کہ چند ہزار بچانے کی بجائے ہمیشہ اصل کی پہچان کر کے لیں اس کے لیے واٹر ٹیسٹ بھی کروا لیں کیونکہ اس سے سیل بند ہونے کا پتہ چل جاتا اور آگ لگا کے چیک کرنے سے باڈی کا کلر خراب نہ ہو تو اوریجنل ہونے کا پتہ چل جاتا ۔

ان دونوں بھائیوں کا فیس بک پر Azzee trendکے نام سے پیج ہے اسی پر پورٹل بھی بنا دیا ہے جس میں جو بھی فون کے حوالے سے انفارمیشن ہو سب ہے اس کے علاوہ انسٹاگرام ،واٹس اپ سب کی تفصیل فیس بک پر موجود ہے اور بکنگ بھی وہیں ہو رہی ہے ۔لاہور شہر والے خود کروا سکتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.