آزاد کشمیر میں کون سنبھالے گا وزارت – مفت معلومات

ہر خاص و عام کی سوچ اسی بات پر اٹکی ہے کہ آزاد کشمیر میں وزارت کا عہدہ کون سنبھالے گا ۔

تو قارئین کو بتاتے چلیں کہ میڈیا ذرائع کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پرائم منسٹر

آف پاکستان کی جانب سے اس معاملے میں دوستوں سے کی گئی مشاورت کے پیش نظر جو نام اس

عہدے کے لیے سامنے آ رہا ہے وہ خواجہ فاروق احمد صاحب کا ہے۔

جبکہ صدارت بیرسٹر سلطان محمود کو دیے جانے کے امکان ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کشمیر میں نو منتخب اراکین کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے تنویر الیاس،

خواجہ فاروق، اظہر صادق اور بیرسٹر سلطان سے وقفے وقفے سے ملاقاتیں کی۔مختلف

موضوعات پر سوالات کر کے امیدواروں کو پرکھنے کی کوشش کی گئی ۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا

کہ وزیراعظم اعظم کا ہر فیصلہ قابل قبول ہوگا۔خواجہ فاروق نے کہا آزاد جموں کشمیر

میں سیاحت اور مختلف شعبوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔متحد ہو کر عملی اقدامات

کیے جائیں گے ۔مشاورت جاری ہے وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ حتمی اور قبول ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.