احساس کفالت پروگرام کارڈ 14000بنوانے کا طریقہ

مفت معلومات نے آج ایک بہت اہم معلومات آپ لوگوں تک پہنچانے کے لیے احساس کفالت کیش پروگرام کا انتخاب کیا ہے

مجھے پوری امید ہے کہ میں آپ لوگوں کے تمام ان سوالوں کے جواب دے کر آپ لوگوں کے لئے وہ تمام انفارمیشن ان لوگوں تک پہنچ جاؤں گا جن کو ابھی تک احساس پروگرام کی رقم نہیں ملی ہے اور جو لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں اس بارے میں کہ انکی احساس کیش پروگرام میں ابھی تک کوئی رسائی ممکن نہیں ہو سکی ۔

بہت سارے ایسے لوگ بھی ہیں جن کا ابھی تک انگوٹھے کا مسئلہ آ رہا ہے ان کا انگوٹھا میچ نہیں ہو رہا پورا دن لمبی قطاروں میں لگنے کے بعد جب انگوٹھا میچ کرنے کی باری آتی ہے تو آپ کا انگوٹھا ایرر دے رہا ہے انگوٹھے کے مسئلے کا حل بھی آپ کو بھی بتا دیا جائے گا ۔

سب سے اہم سوال کیا احساس کفالت پروگرام کی رقم12000 سے بڑھاکر14000 کردی گئی ہے؟

اس بات کا جواب یہ ہے اب رقم بڑھا کر 14 ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ پہلے پرانی رقم 12 ہزار سے 13 ہزار روپے کی گئی تھی

یہ وزیراعظم عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے احساس کفالت پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے کیبل نیٹ سے بات کرکے منظوری کروائی اور ایک ہزار روپے بڑھایا تھا

وزیراعظم عمران خان صاحب نے ذاتی فیصلہ لیتے ہوئے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے ایک ہزار روپے اور بڑھا کر 14000  روپے کی رقم کردی ہے

Ehsass kfalalat 2022 main 14000 kaise Hasil krain Watch Complete Video

ہمارا انگوٹھا میچ کیوں نہیں ہوتا

انگوٹھا میچ نہ ہونے کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے جو مجھے معلوم ہے میں آپ لوگوں کو بتا دینا چاہتا ہوں

وہ لوگ جو اب ایک دو سال سے شادی شدہ ہو چکے ہیں اور انہوں نے ابھی تک اپنی بیوی کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ نہیں بنوایا ہے جن میں پرانے لوگ بھی شامل ہیں جن کا نادرا آفس میں ابھی تک اپنی بیوی کے آئی ڈی کارڈ کے ساتھ ڈیٹا اپڈیٹ نہیں ہوا ہے یا پھر نادرا آفس میں کوئی آپ کے ڈیٹا میں اندراج غلطی سے ہو چکا ہے اس اندراج کو چیک کروائیں اور اپنا صحیح ڈیٹا اپڈیٹ کروائیں ا

نادرا آفس جا کر اپنی بیوی اور اپنے انگوٹھے اور انگلیوں کے تمام فنگرپرنٹس اپڈیٹ کروائیں کچھ دنوں میں احساس کیش پروگرام کے لئے آپ اہل بھی ہو جائیں گے اور اگر آپ کی رقم آج چکی ہے لیکن فنگرپرنٹس کا مسئلہ آرہا ہے تو آپ کا مجھے مسئلہ بہت جلدی حل ہو جائے گا۔

احساس کفالت پروگرام000 14  کارڈ کیسے بنے گا ؟

بہت سارے لوگ اس انفارمیشن کا انتظار کر رہے تھے آخر کار یہ انفارمیشن آپ کے ساتھ میں شئیر کر رہا ہوں برائے مہربانی جو ابھی بات میں آپ کو سمجھانے لگا ہوں اس بات پر آپ نے غور کرنا ہے اور اس پر عمل بھی کرنا ہے ۔

آپ کے تمام شہروں میں تحصیل سطح پر احساس کفالت پروگرام کے دفاتر قائم کیے گئے ہیں جہاں پر آپ اپنا شناختی کارڈ لے کر جائیں گے اور وہاں آپ اس وقت جائیں جب رش کم ہو جائے اس طرح احساس پروگرام کے نمائندے آپ کی بات کو غور سے سنیں گے اور آپ کو آسان اور اچھا مشورہ بھی دیں گے ۔

کون کون سے لوگوں کو احساس کفالت وظائف بچوں کے لئے ملیں گے؟

 احساس کفالت پروگرام وظائف ان لوگوں کے بچوں کو ہی ملیں گے جو احساس کفالت پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پروگرام کے بینیفشری ہیں ۔

بینیفیشری سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگ جو پہلے سے ہی احساس کفالت پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ سے پیسے وصول کر رہے ہیں

احساس کفالت پروگرام بچوں کے وظائف کی رقم کب تک ملے گی؟

وہ لوگ جنہوں نے تیرا ہزار روپے کی رقم کے بعد اب چودہ ہزار  روپے کی رقم بھی حاصل کرلی ہے ان لوگوں کے بچوں کے وظائف کی رقم اب ملنا شروع ہو جائیں گے

اب رقم 14000کردی گئی ہے لیکن ہمیں صرف 13000  کی رقم  مل رہی ہے

 وہ لوگ جو ایک سال پہلے پرانے نااہل ہوگئے تھے اب ان لوگوں کو بھی اہل کردیا گیا ہے اس لیے پچھلے سال جب وہ احساس کفالت پروگرام کے لئے اہل کیے گئے تو اس کے بعد رقم تیرا ہزار روپے اور 12 ہزار روپے ملے گی جب آپ بارہ ہزار اور 13 ہزار روپے والی رقم وصول کرنے کے لئے اس کے بعد آپ کی بھی 14000 ہزار روپے کی رقم آیا کرے گی۔

کیا 8171 پر میسج بیجھنے سے اہلیت اور پیمنٹ کا پتہ چل جاتا ہے

جب آپ اپنا آئ ڈی کارڈ نمبر لکھ کر 8171 پر میسج بھیجتے ہیں تو وھاں سے ناہی اہلیت اور نااہلیت کا پتہ چلتا ہے اور نہ ہی یہ کہ آپ کی پیمنٹ کا۔

آپ کو اپنا شنختی کارڈ نمبر 8171 پر صرصرف اس لئیے بھیجنا ہے تاکہ آپ احساس راشن کادڈ کے لئے رجسٹرہو سکیں۔

امید ہے کہ میں نے آپ کے تمام سوالوں کے جواب کور کر دیئے ہوں گے اگر آپ مزید کوئ سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو کمنٹ باکس میں پوچھ سکتے ہیں۔

About admin

Muft Malomat present for you all free info in Urdu this is a complete Urdu news website

View all posts by admin →

Leave a Reply

Your email address will not be published.