بالوں کی خوبصورتی اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے

SmartSelect_20211007-223319_Gallery

مردوں اور عورتوں کے بالوں کی حفاظت  

بال مردوں کے ہوں یا عورتوں کے یہ قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ آج کے دور میں بُہت سے لوگ بالوں کے جھڑنے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں ۔ لڑکیاں بالوں کے روکھے پن سے پریشان ہیں ۔ ان کا حل صرف مہنگے شیمپووں کا استعمال ہی نہیں ہے۔ بلکہ اور بھی بُہت سے آزمودہ نسخے ہیں جن سے بالوں کی پریشانی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

1: بالوں کو ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ اور سردیوں میں نیم گرم پانی سے دھوئیں۔ زیادہ گرم پانی کے استعمال سےبالوں میں خشکی ہو جاتی ہے۔

2: بالوں کو دھونے سے ایک دو گھنٹے قبل تیل لگا لینا بہتر ہوتا ہے۔ اس سے بالوں کو مطلوبہ غذا مل جاتی ہے۔

3: جن لڑکیوں کے بال نیچے سے دو بن جاتے ہیں اُن کے لیے آسان حل یہ ہے کہ وہ اپنی ہتھیلی پر کوئی سا بھی تیل لیں اور بالوں کو نیچے سے پکڑ کر تیل والی ہتھیلی پر رکھیں اور دوسری ہتھیلی سے اس کو رگڑیں ۔ یہ عمل کرنے سے آپ کو کافی آفاقہ محسوس ہو گا۔

4: بالوں کی جڑوں میں تیل لگانے سے بال مضبوط اور روکھے پن سے نجات پا جائیں گے۔

5: ہفتے میں ایک مرتبہ یا بیس دن میں ایک مرتبہ بالوں میں دہی،انڈا اور تیل ميكس کر کے لگائیں۔ اس کو لگانے سے بال چمکدار ،سلکی اور مضبوط ہوتے ہیں۔

6: صرف انڈے کا استعمال بھی بالوں کو چمکدار بناتا ہے۔

7: بالوں کو بغیر تیل لگائے شیمپو کرنے سے بال جلد ہی خراب ہو جاتے ہیں۔

8: بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے اچھی خوراک کا استعمال بھی ضروری ہے۔

9: اگر آپ خوش رہتے ہیں اور کسی قسم کا دباؤ آپ کے ذہن پر نہیں ہے تب بھی آپ کے بالوں کی نشونما اچھی ھو گی۔ کیونکہ افسردہ رہنے سے خون دماغ تک نہیں پہنچ پاتا جس سے بالوں کو غذا نہیں ملتی اور وہ خراب اور نڈھال سے ہو جاتے ہیں۔

10: گنجے پن سے نجات کے لیے سرسوں کے تیل میں مہندی کے پتے پکا کر لگائیں۔اس سے بالوں کی اچھی افزائش ہو گی۔

11: دن میں 10 سے 12 گلاس پانی پئیں ۔ پھل اور ہری سبزیوں کا استعمال کریں۔ اور دودھ لازمی پئیں۔

12: لیموں کے چھلکے پوری رات پانی میں بھگوئیں ۔ اور پھر اس سے سر دھو لیں۔ اس سے بال چمکدار ہونگے اور ان میں جان آ جائے گی۔

13: کالے تل 50 گرام، دودھ 7 کھانے کے چمچ اور 2 چمچ شہد ۔ تلوں کو پس لیں اس میں دودھ اور شہد ملا لیں۔ اس لیپ کو بالوں میں لگائیں لیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ اس سے بال جھرنا بند ہو جائیں گے۔ بالوں کے بڑھنے میں تیزی آئے گی۔اور نئے بال بھی آئیں گے۔ اس کا ہفتے میں دو بار استعمال ہی سودمند ثابت ہوتا ہے۔ ایک آدھ استعمال سے خاطر خواں نتائج نہیں نکلتے۔

حرفِ آخر: ۔ کوئی بھی ٹوٹکا پہلی مرتبہ میں ہی رزلٹ نہیں دیتا ۔ ان کو متواتر کرتے رہنے سے ہی رزلٹ نکلتا ہے۔

از قلم :۔ عائشہ عظیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.