بی آئی ایس پی احساس پروگرام کی آن لائن رجسٹریشن
احساس پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تبدیل کر دیا گیا ہے
بی آئی ایس پی احساس پروگرام بھٹو دور کے دوران 2008 میں تشکیل دیا گیا تاکہ مستحق اور غریب افراد کی مالی معاونت کی جا سکے حال ہی میں احساس اور بے نظیر ممکن مدد پروگرام میں 9000 روپے کی چوتھی سہ ماہی مالی معاونت 19 جون سے شروع کردی گئی ہے جس سے لاکھوں مستحق افراد مستفید ہورہے ہیں
احساس پروگرام 8171
بے نظیر انکم سپورٹ میں نیشنل سو شیو اکنامک سروے کے تحت مستحق اور مالی طور پر تنگ دست نو لاکھ لوگوں کو شامل کیا گیا اور ان کی معلومات کو جمع کیا گیا پھر اس سروے کے اہل کاروں اور نادرا نے جمع کی گئی معلومات کو 2011 میں ریکارڈ پر مبنی ایک دستاویز کی شکل دی
روپے اس پروگرام کے لیے مختص ہیں million5.4 تاکہ مستحق ,طلاق یافتہ, معذور, بوڑھے افراد اور تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے
سابق وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کو بہت وسعت دی اور لاکھوں افراد کو 12 ہزار سے لے کر 14 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم
بی آئی ایس پی احساس نشوونما پروگرام
احساس اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مل کر ایک الگ پروگرام تشکیل دیا جس کو احساس بے نظیر نشوونما پروگرام کہا جاتا ہے یہ خاص طور پر پریگنٹ اور دودھ پلانے والی ماؤں اور ان کے بچوں کی بروقت امداد کے لیے تشکیل دیا گیا اس پروگرام کے تحت ہر ماہ پریگنٹ اور دودھ پلانے والی خواتین اور نومولود بچوں کی کفالت اور دیکھ بھال کے لیے دو ہزار سے لے کر دو ہزار پانچ سو روپے کی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے
بے نظیر احساس کفالت پروگرام
اس پروگرام کے تحت خواتین کو ہر تین ماہ بعد مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جس میں 19 جون کو ہونے والی ملاقات میں اس مالی امداد کو 25 فیصد بڑھا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ رقم 7 ہزار سے بڑھ کر 9 ہزار ہوگئی ہے
بے نظیر تعلیمی وظائف
اس پروگرام کا مقصد مستحق اور غریب گھرانوں کے بچوں کو تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا مستقبل بہتر ہو سکے اور ملک ترقی کرے اس مقصد کے حصول کے لیے پرائمری سے لے کر ہائر سیکنڈری سطح تک وظائف فراہم کیۓ جاتے ہیں
بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹریشن کا طریقہ کار
اس پروگرام میں صرف و ہی گھرانے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جو کہ صحیح معنوں میں اس پروگرام کے حق دار ہیں تاکہ ان کی مالی معاونت کو یقینی بنایا جائے
اس پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ انتہائی آسان اور عام فہم ہے آن لائن رجسٹریشن کے لیے آپ کو اپنا قومی شناختی کار ڈ نمبر اور پورٹل پر موجود کوڈ کا اندراج کرنا ہوتا ہے اور آپ کی آن لائن رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی اگر آپ کو پورٹل سے کوئی جواب نہ ملے تو آپ اپنے قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس جا کر بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں
بی آئی ایس پی احساس پروگرام میں اہلیت کا معیار
صرف وہ گھرانے جن کی تنگ دستی کا سکور 30 سے کم ہے اس پروگرام کے لیے اہل ہیں
جن کی آمدنی 30 ہزار سے کم ہے
جن کا قومی شناختی کارڈ ہے
وہ لوگ جن کی کوئی جائیداد ہے یا وہ کوئی سرکاری ملازم ہوں اس پروگرام میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں
درخواست گزار کے گھرانے میں سے کوئی بھی سرکاری ملازمت نہ کرتا ہو
بیوه خواتین اس پر وگرام کے لیے اہل ہیں
وہ طلباء جو سکول اور کالجز میں زیر تعلیم ہیں اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں