حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی کا واقعہ

جس طرح حجر اسود روئے زمین پر جنت کی سوغات کے طور پر خانہ کعبہ میں موجود ہے ۔ اسی طرح حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس انگوٹھی کو اللہ تعالی نے جنت سے زمین پر اتارا تھا ۔

لیکن اس انگوٹھی کے بارے میں یہ سب باتیں راز ہی ہیں کہ یہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی وفات کے بعد کس کے پاس پہنچی اور یہ کب آشکار ہوگئی ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالی کے برگزیدہ نبی اور حضرت داؤد علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں ۔

اپنے والد کی وفات کے بعد بہت ہی کم عمری میں تخت نشین ہو گئے ۔ آپ علیہ السلام کا سلسلہ نسب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نسب سے جا ملتا ہے ۔

سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے متحدہ اسرائیل پر 970 قبل از مسیح  سے لے کر 931 قبل از مسیح تک حکومت کی ان کے بعد اسرائیل کے دو حصے  شمالی اور جنوبی ہوگئے ۔

حضرت سلیمان علیہ السلام کو آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت تھی  آپ علیہ السلام نے جو بشارت اپنی قوم کو دی اس کے مطابق حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے محبوب اور میری جان ہیں

حضرت سلیمان علیہ السلام نے کعبۃ اللہ میں قیام نماز ظہر ادا فرمائی پانچ ہزار اونٹ اور پانچ ہزار گائے اور بیس ہزار دنبے اللہ تعالی کی راہ میں قربان کیے۔

اور پھر اپنی قوم اور اشراف و معززین کو اکٹھا کیا اور ان سے کہا یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہو گئی ۔

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی میں لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ نقش تھا ۔

سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کی انگوٹھی کا رنگ آسمانی تھا جس پر کلمہ طیبہ لکھا تھا

حضرت سلیمان علیہ السلام لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے نام کی انگوٹھی اپنے ہاتھ میں پہن کر اپنے امور سلطنت کو بہت اچھی طرح چلاتے تھے ۔

اور جب یہ انگوٹھی ان کے پاس نہ ہوتی تو دل کو سکون اور چین نہ ہوتا ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی کی طاقت یہ تھی کہ انسان حیوان پرندے جنات پریاں ہر چیز تھی چلی آتی تھی ۔

ایک موقع پر اللہ تعالی نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو آزمائش میں ڈال دیا ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کا معمول تھا جب وہ غسل خانے میں جاتے تو انگوٹھی اپنی باندی کو دے جاتے اور واپس آ کر لے لیتے ۔

ایک بار معمول کے مطابق آپ علیہ السلام کو سلمان تشریف لے گئے اور معمول کے مطابق انگوٹھی اپنی باندی کو سونپی۔ اس دوران شیطان آپ علیہ السلام کی صورت میں نازل ہوا آپ علیہ السلام کی باندی سے وہ انگوٹھی لے لی۔

روایات کے سبب ہمارے سب کے علم میں ہے کہ سارا کاروبار اور حکومت اسی انگوٹھی کے سب چل رہا تھا انگوٹھی کے چھن جانے کے بعد سب کچھ ختم ہوگیا ۔

باقی مکمل واقع اس ویڈیو کے اندر  دو منٹ کے بعد سن سکتے ہیں ۔


جب جن نے حضرت سلیمان علیہ السلام سے حکومت چھین لی


حضرت سلیمان علیہ السلام اور جنات کے درمیان جنگ کا واقعہ

چونٹی اور حضرت سلمان السلام کا واقعہ چیونٹی نے حضرت سلیمان علیہ السلام سے کیا کہا

Chonti Ne Hazrat Suleman AS Se Guftugu ki Aur Kiaa baat btai

Leave a Reply