خبردار کبھی بھی پراپرٹی ڈیلر کو یہ باتیں مت بتائیں ۔ مفت معلومات

خبردار پراپرٹی ڈیلر کو یہ باتیں کبھی مت بتائیں۔ مفت معلومات

پراپرٹی ڈیلر کو کیا نہیں بتانا چاہیئے؟
جب کسی نے کوئی پلاٹ ،مکان یازمیں خریدنی ہو یا بیچنی ہو تو ایک تیسرے آدمی کی

ضرورت پڑتی ہے جو خریدنے والے اور بیچنے والے کے درمیان دونوں کی خواہش کے مطابق

لین دین کروا سکے ۔اس تیسرے آدمی کو پراپرٹی ڈیلر کہتے ہیں ۔
کچھ بھی خریدتے یا بیچتے ہوئے کچھ ایسی باتیں ہیں جو پراپرٹی ڈیلر کو نہیں بتانی چاہیے ۔

اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو اس کا نقصان یہ ہے کہ اگر آپ پراپرٹی خریدنے جا رہے ہیں

تو مہنگی ملے گی اور فروخت کرنے لگے ہیں تو

سستی جائے گی ۔یہ بھی ممکن ہے کہ پراپرٹی آپ کو ملے ہی نہ اور اسی طرح آپ کی پراپرٹی بکے ہی نہ ۔
سب سے پہلے ڈیلر یہ سوال کرتا ہے کہ آپ کا بجٹ کتنا ہے ۔اور یہ بھی کہ بجٹ کے علاوہ بھی کیا آپ کے پاس کچھ اور رقم موجود ہے اور وہ کتنی ہے ۔ پھر وہ اس کے حساب سے طرح طرح کے مشورے دیتے ہیں ۔ کچھ پراپرٹی ڈیلر اس بات کے بھی خواہش مند ہوتے ہیں کہ آپ یہ بھی بتا دیں کہ آپ کے پاس اور بھی کوئی پراپرٹی ہے کہ نہیں ۔اور اکثر لوگ یہ بات خود ہی بتا دیتے ہیں ۔جس کا فائدہ ڈیلر اٹھاتا ہے ۔
دوسری بات یہ کبھی نہ بتائیں کہ آپ

کو پراپرٹی خریدنے یا بیچنے کی کوئی جلدی ہے اس سے پراپرٹی کے ریٹ میں کمی کا اندیشہ ہوتا ہے ۔اور جلدی میں پھر آپ اونے پونے بیچ دیتے۔خاص طور پر یہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مسلہ درپیش آتا ہے کہ انہیں واپس جانے کی جلدی ہوتی ہے ۔
یہ بھی مت بتائیں کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا میں نے فلاں آفر قبول نہ کی ۔اس طرح وہ آپ کے جذباتی پن کا اندازہ لگا لے گا اور آپ کو پھر اسی طرح گھیرے گا کہ جلدی خرید لیں ریٹ بڑھ رہا ہے یہ وہ ایسے بہانے ۔

میں صرف آپ کو ہی پراپرٹی دے رہا ہوں ایسا بھی نہ کہیں ۔کیونکہ اس طرح مارکیٹ کے ریٹ سے آپ واقف نہیں ہو سکیں گے اور نقصان اٹھا سکتے ۔اس لیے مختلف لوگوں کو پراپرٹی دیں تاکہ اچھی قیمت ملے ۔کیونکہ اگر آپ کسی ایک کو بھی بتاتے ہیں تو بھی سب پراپرٹی ڈیلر ایک دوسرے سے جڑے ہوتےہیں ۔
پراپرٹی کو دیکھ کر یہ مت کہیں کہ مجھے یہی چاہئیے یا مجھے تو یہ بہت پسند ہے اس سے یہ ہو گا کہ ریٹ میں کمی بیشی پر بات مشکل ہو جائے گی اور ڈیلر یا فروخت کنندہ اپنی مرضی کی قیمت وصول کر لے گا اگر اس نے کم بھی کرنا تھی تو وہ

نہیں کرے گا ۔
ڈیلر کو یہ ہرگز مت بتائیں کہ مجھے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ یا پراپرٹی کا بلکل نہیں پتا ۔یا یہ کہ میں اس جگہ نیا ہوں اور مجھے یہاں کا پتہ نہیں ہے ۔اس طرح ڈیلر آپ کو اپنے حساب سے پیسہ انویسٹ کرنے کے مشورے دے گا اور ہو سکتا ہےایسی پراپرٹی آپ کو بیچ دے جو کوئی نہ خریدتا ہو ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ مختلف لوگوں سے اس بارے میں معلومات ضرور لیں مگر بتائیں نہ کہ آپ کو پتہ نہیں ۔
اسی طرح پراپرٹی کے حوالے سے اپنے فیوچر پلان کے بارے میں ہرگز مت بتائیں کہ آپ اس پراپرٹی پر کیا کرنا

چاہ رہے ہیں مثلا رہائشی علاقے میں آپ کوئی آفس بنانا چاہ رہے ہیں تو یہ بتا دینے سے پراپرٹی کا ریٹ بڑھ جائے گا اور وہ کمرشل ریٹ پر ملے گی ۔ یہ بھی کہ آپ کوئی بڑا پلاٹ لے کر بعد میں اسے چھوٹے حصوں میں بیچیں گے تب بھی ریٹ بڑھ جانا۔
اگر کوئی پراپرٹی پسند آجائے تو بہت خوشی کا اظہار نہ کریں ۔بلکہ اس جگہ کی کچھ خامیاں بھی تلاش کریں اور ملا جلا رویہ رکھیں ۔بہت خامیاں بھی نہ نکالیں اس طرح ہو سکتا پراپرٹی آپ کو بیچی نہ جائے ۔
اس لیے اعتدال کا رویہ اختیار کرنا ہے اور سب کچھ ڈیلر پہ نہیں چھوڑنا ۔اور سوچ سمجھ کر اپنا پیسہ انویسٹ

کرنا ہے ۔


THINGS NOT TO SHARE WITH PROPERTY DEALER Information not to provide to Real Estate Agent Pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.