دنیا کا سب سے بڑا گلوبل ایونٹ میزبان پاکستان – مختلف معلومات

Pakistan Global tech Event -muft malomat

 

 دنیا کا سب سے بڑا گلوبل ایونٹ

میزبان پاکستان

دنیا بھر کی بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی نظریں پاکستان پر ہیں کیونکہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے جس کی اتنی تشہیر بھی نہیں کی گئی  ستمبر کو پاکستان میں سب سے بڑے گلوبل ایونٹ  کی لانچنگ ہونے جا رہی ہے جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دے دی ہے۔اس کے باوجود کہ اس پر کم بات کی گئی ہے دنیا بھر کی بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی توجہ اس ایونٹ کی طرف ہے۔ امریکہ ،چین، انڈونیشیا ،بھارت کے بعد اب پاکستانکی باری آئی ہےا

ور کا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے

اس وقت پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں یا startup’s کے حوالے سے ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا اعتراف علمی کمیونٹی اوراخبارات کے علاوہ پاکستانی اخبارات بھی کر رہے ہیں ۔جس کاعملی ثبوت اس ایونٹ کی صورت میں ملنے جا رہا ہے ۔ جو صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ گلوبلی سب سے بڑا ہونے والا انٹرنیشنل ایونٹ ہے جو silicon valley جسےstartup’sاور ٹیکنالوجی

کمپنیوں کا گھر کہا جاتا ہے کی جانب سے آرگنائز کیا جا رہا ہے ۔اس سے پہلے یہ امریکہ، چین، بھارت اور انڈونیشیا میں بھی منعقد کیا جا چکا ہے ۔

220 ملین آبادی میں سے بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے جو کمالات دکھا رہے ہیں اور ان کے startup’s جو پاکستان میں شروع کیے گئے ان کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے ۔جیسے

دراز draz

Cream

Airlift

Zameen.com

یہ اور ایسے بہت سے سٹارٹ اپس ہیں جن کی وجہ سے اربوں ڈالر پاکستان

میں اکٹھے کیے گئے اور بڑی انویسمنٹ ہوئیں ۔

پاکستان کا سب سے بڑا سٹارٹ اپس creamجو اربوں ڈالر کی انویسمنٹ لے کر آیا ۔

 پاکستان جو دنیا میں نوجوان آبادی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر ہے تو اب ان نوجوانوں کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کو موقعہ ملنے جا رہا ہے کہ وہ startup’s ،کاروبار، سرمایہ کاری کے شعبے میں آگے آئے ۔ٹیکنالوجی کمپنیاں اس لیے پاکستان پر نظریں لگائے ہیں کہ 8 ستمبر کو یہ اتنا بڑا انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے ۔جسے Pakistani startup’s the next big

thing کا نام دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی خوب تشہیر کی جا رہی ہے ۔

پاکستان کے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے صدر خود وزیراعظم عمران خان ہیں ۔جنھوں نے اس کی منظوری دی ہے ۔STZA کے چیرمین عامر احمد ہاشمی ہیں جن کے مطابق یہ ایونٹ اس لیے پاکستان میں ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان اب سٹارٹ اپس کی ایک مارکیٹ بن چکا ہے لہذا دنیا بھر کی کمپنی،انویسٹرز اور جوائنٹ ایڈوینچرر کرنے والے اب یہاں دلچسپی لے رہے ہیں ۔

حال ہی میں Airlift اور Bazar

جیسے سٹارٹ اپس سامنے ائے ہیں جن کو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ملی ۔Airlift کو 85 ملین ڈالر اور bazar کو 30 ملین ڈالر کی انویسمنٹ ملی ۔

 ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ اب دنیا میں آئیڈیاز کی قیمت ہے ۔کسی بھی ملک نے ترقی کرنی ہے تو startup’s کے شعبے میں انویسمنٹ کرے ۔

پاکستان میں ہونے والے اس ایونٹ میں silicon ویلی میں موجود بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز اور دنیا بھر سے انویسمنٹ اس ایونٹ پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں

اس ایونٹ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی،وفاقی وزیر برائےسائنس

اینڈ ٹیکنالوجی ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون شریک ہوں گے اس کے علاوہ ہزاروں کے قریب وہ پاکستانی نوجوان جو سٹارٹ اپس سے تعلق رکھتے ہوں گے ان کو اپنے کمال دکھانے کا موقعہ ملے گا ۔سرپرستی کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیرمین سٹاک ایکسچینج بھی شامل ہوں گے ۔یہ ایک ورچوئل ایونٹ ہے جس کی میزبانی کااعزاز پاکستان کو ملا ہے ۔

لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کی اتنی تشہیر نہیں کی گئی جتنی ہونی چاہیے ۔

 

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.