شوہر کی خفیہ شادی کا پتہ اب صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کریں ۔مفت معلومات

شوہر کی خفیہ شادی کا پتہ صرف ایک Sms سے معلوم

شوہر کی خفیہ شادی کا پتہ اب صرف ایک

Sms سے معلوم کریں 

ملک میں  بہت سے ایسے لوگ رہ رہے ہیں جن کے پاس جعلی شناختی کارڈ ہیں ۔جو دہشتگردی میں بھی استعمال ہوتے ہیں اور دیگر جرائم میں بھی ۔اور جب مجرم پکڑے جاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس فیملی کے ہی نہیں  ہیں ۔لہذا نادرا نے ایسی معلومات کے لیے ایک فیچر متعارف کروایا ہے FRC فیچر یعنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ، جس میں ساری فیملی کی معلومات اور تعلق درج ہوتا ہے کہ خاندان میں کتنے افراد ہیں ۔ اسے فیملی treeبھی کہ سکتے ہیں ۔پہلے یہ سرٹیفکیٹ نادرا کے دفتر سے لینا پڑتا تھا مگر اب نادرا نے  جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ہے ان کے لیے یہ آسانی کی ہے کہ  صرف ایک میسیج 8009 پر کر کے اپنی فیملی میمبرز کی معلومات لے سکتے ہیں ۔

یعنی کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ کا نمبر اور تاریخ اجرا درج کر کے 8009 پر میسیج کر دے تو اسے ایک  جواب موصول ہو گا جس میں اس کے تمام اہل خانہ کی تفصیل ہو گی اس طرح آسانی سے پتہ چل سکتا کہ کونسا فرد آپ کی فیملی کا نہیں ہے ۔ایسی صورت میں 1 لکھ کر میسیج کر دیں کہ یہ معلومات غلط ہیں اور اگر درست ہیں تو 2 لکھ کر میسیج کر دیں تاکہ معلومات کی تصدیق ہو جائے ۔

اس چیز کا بڑا فائدہ خواتین کو ہوا ہے کہ اگر کسی بھی خاتون کے شوہر نے دوسری یا تیسری شادی کر رکھی ہے تو اب یہ معلوم کرنا خواتین کے لئے بہت آسان ہو گیا ہے وہ اپنا یا پھر اپنے شوہر کا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ اجرا درج کر کے یہ معلوم کر سکتی ہے کہ اس کے شوہر کی اور کتنی بیگمات ہیں ۔کیونکہ شوہر نے اگر کوئی اور شادی کی ہو گی کہیں بھی کسی بھی شہر میں اور وہ رجسٹرڈ ہو گی تو وہ نادرا کے ڈیٹا میں موجود ہو گی ۔ جو آسانی سے کسی بھی فیملی میمبر تک پہنچ سکتی ہے ۔

یہ خبر شوہروں کے لیے کچھ خوش آئند نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.