فریج کے بغیر قربانی کے گوشت کو محفوظ بنانے کا آسان طریقہ ۔ مفت معلومات

How to store sacrificial meat without refrigeration -muft malomat

 مفت معلومات ۔ کے اس آرٹیکل میں آج ہم آپ کو قربانی کے گوشت کو  فریج کے بغیرآسانی سے محفوظ بنانے کے طریقے بتانے والے ہیں 

فریج کے بغیر گوشت محفوظ کریں
عام طور پر گھروں میں جو گوشت پکایا جاتا ہے وہ بازار سے تازہ لایا جاتا ہے لیکن عید قرباں کے خاص موقعہ پر گوشت

چونکہ زیادہ مقدار میں میسر ہوتا ہے اور ایک ہی دفعہ میں کھانا مشکل ہوتا ہے اس لیئے اسے محفوظ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، آجکل تو ہر گھر
میں فریج یا فریزر موجود ہوتا ہےجس میں مہینوں لوگ گوشت محفوظ کرتے ہیں
لیکن اگر فریج نہیں ہے تو بھی گوشت  کو بیکٹیریا سے پاک کر کے مہینوں تک محفوظ کر سکتے ہیں عام طور پر قصائی

گوشت کو زیادہ دیر تک لٹکائے رکھتے ہیں جس سے گوشت میں موجود خون نکل جاتا ہے لیکن قربانی کا گوشت  زیادہ دیر

تک لٹایا نہیں جاتا لہذا اسےمحفوظ کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لینا چاہئیے مٹن کے گوشت میں ایک خاص قسم کی

بساند یا خوشبو ہوتی ہے 1_بکرے،چھترے،دنبے کوئی بھی گوشت ہو اس کی بوٹیاں کر کے دھو کے آٹا  لگا کےمل کر

ایک  گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔آٹالگانے سے گوشت کی بو اور خون جذب ہو جاتا ہے، پھر اچھی طرح دھو کر بغیر ڈھانپے

دھیمی آنچ پر گوشت کا پانی خشک کرنا ہے پھر ٹھنڈا کر کے پیکٹ بنا کر فریج میں یا  

جالی دار کپڑے میں لپیٹ کر کھلی ہوا میں رکھیں .آٹا صرف مٹن کو لگائیں۔
2 _بیف اور مٹن دونوں طرح کے گوشت کی بوٹیاں کر کے اچھی طرح دھو کر بغیر ڈھانپے دھیمی آنچ پر گوشت ک

ا پانی اچھی طرح  خشک کرنا ہے پھر ٹھنڈا کر کے مضبوط دھاگہ اور موٹی سوئی کی مدد سے  بوٹیوں کو فاصلہ رکھ کے

دھاگے میں پرو لینا ہے پھر ان دھاگوں یا ڈوریوں کو جن میں گوشت پرویا ہے کسی بھی ہوادار مگر سایہ دار جگہ پر لٹکا دیں

یا کسی بھی تار یا زمین میں لکڑی گاڑھ کے اس پر رسی کی طرح باندھ لیں ۔6 سے 7 دن میں گوشت اچھی طرح خشک ہو جائے

گا پھر اسے کسی بھی مرتبان یا ڈبے میں محفوظ کر سکتے ہیں سال بھر بھی خراب نہ ہو گا۔    

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.