مشہور سیاستدان زبیر عمر سکینڈل سوشل میڈیا پر لیک ویڈیو – مفت معلومات

PMLN Leader Muhammad Zubair leaked video - muft malomat

سوشل میڈیا پر لیک ویڈیو 

 مشہور سیاستدان زبیر عمر  سکینڈل

پچھلے ایک دن سےایک وڈیو تمام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ہر ایک کی نظر میں آرہی ہے ۔اس وڈیو میں ایک نیم برہنہ شخص  مختلف خواتین کے ساتھ  انتہائی نازیبا حرکات کرتا دکھایا جا رہا ہے ۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ شخص مسلم لیگ ن کے سابق گورنر سندھ بھی رہ چکے ہیں ۔اور جناب اسد عمر کے بھائی ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ وڈیو میں جو شخص دکھائی دے رہا ہے وہ زبیر عمر ہیں ۔ایک اور شخص کی

تصویر بھی وڈیو میں دکھائی جا رہی ہے ۔جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کا نام شیری ہے اور وہ زبیر عمر کا سہولت کار رہا ہے ۔اس وڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ 2015 میں جب زبیر عمر سندھ کے گورنر تھے تو اس وقت  جن لڑکیوں کو نوکری کی ضرورت ہوتی تھی ان  لڑکیوں کو نوکری دینے کا جھانسہ دے کر شیری نام کا شخص لاتا اور انہیں زبیر عمر کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا کہتا کہ بدلے میں اچھی نوکری ملے گی ۔کچھ تو اس بات پر مان جاتی تھیں لیکن جولڑکیاں راضی نہیں ہوتی تھیں ان کو قتل کی دھمکی دی جاتی  تھی

بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ ایک لڑکی کو تو اغوا بھی کیا گیا تھا ۔

وڈیو میں مختلف کمرے اور مختلف لڑکیاں دکھائی ہیں جن کے چہرے بلر کر دئیے گئے ہیں جو صاف دکھائی نہیں دیتے ۔اور ان کے ساتھ موجود شخص زبیر عمر دکھائی دیتے ہیں ۔

اسی طرح ایک  ٹیلی فونک گفتگو بھی سنائی جا رہی ہے جس میں آواز بھی زبیر عمر کی لگ رہی ہے کہ وہ ایک خاتوں کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہے ہیں ۔ اور جو سوال جواب ہو رہے وہ نوکری دینے کے متعلق ہیں ۔

اس وڈیو کے حوالے سے ابھی تک محمد زبیر عمر کی طرف سے کوئی تردید یا تائید نہیں کی گئی۔لیکن

سوشل میڈیا پر سب سے پہلی ٹوئیٹ جو اس بارے میں کی وہ منصور علی خان نے کی جس میں انھوں کہا کہ میری مطلوبہ پرسن سے بات ہوئی ہے اور اس نے کہا کہ ہی وڈیو فیک (نقلی )ہے ۔

اس کے بعد تو سوشل وڈیو پر ایک پنڈورہ بوکس ہی کھل گیا ۔صحافیوں اور اینکرز کے ٹوئیٹ اور ویوز سامنے آرہے ہیں ۔کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ان وڈیوز کو لیک کرنے کے پیچھے مریم نواز شریف ہیں  ایسا اس لیے کیونکہ وہ زبیر عمر کو مسلم لیگ ن سے دور کرنا چاہتی ہیں یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ سب سے پہلے وڈیو کے حوالے سے بھی جس صحافی نے

ٹوئیٹ کیا وہ مسلم لیگ ن کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور یہ کہ مریم نواز کے پاس اور بھی شخصیات کی ویڈیوز ہیں ۔

ان حالات میں زبیر عمر کا سامنے آکر وضاحت یا تردید کرنا ضروری ہے تا کہ جس بھی قسم کی وجہ ہے وہ سامنے آ سکے اور اس وڈیو کی فرانزک رپورٹ بھی لی جائے تاکہ یہ بھی معلوم ہو سکے کہ وہ مبینہ شخص زبیر عمر ہی ہے یا کوئی اور  ایسا مسلم لیگ ن میں موجود دھڑوں کی  سازش ہے یا پھر ان کے مخالفین نے کوئی کھیل کھیلا ہے ۔اس کا واضح ہونا ضروری ہے ۔ کہ اگر یہ سب سچ ہے تو پھر بہت ہی شرمناک بات ہے

ہمارے سیاستدانوں کے لیے کہ جن کے ہاتھوں میں عوام نے ملک تھما دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.