مینار پاکستان واقعہ پر پی ایچ اے کا ردعمل – مفت معلومات

مینار پاکستان واقعہ پر پی ایچ اے کا عمل - مفت معلومات

اقبال پارک لاہور  جہاں پاکستان کے لیے ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے وہیں 14 اگست کو ایک ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ دست درازی کا ہونے والا دلخراش واقعہ بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔جس سے ایک طرف پاکستان کا نام بدنام ہوا جس پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا تو دوسری طرف ایک عام ٹک ٹاکر لڑکی راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی ۔اس واقعہ کی حقیقت جو بھی ہے وہ کچھ ہی دنوں میں سب کے سامنے آ جائے گی ۔

پی ایچ اے اس واقعے میں گورنمنٹ، وزیراعظم، وزیر اعلی، پولیس اور عدالت ہر طرح سے اصل معاملے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں  نے بھی وزیراعلی پنجاب کو کچھ اصلاحات منظوری کے لیے تجویز کی ہیں تاکہ آئیندہ ایسے تاریخی مقامات پر اس طرح کے واقعات نہ پیش آئیں ۔اور سستی شہرت حاصل کرنے والے ان تاریخی مقامات کی شہرت کو نقصان نہ پہنچا سکیں ۔PHAکی طرف سے دی گئی اصلاحاتی تجاویز میں ہے کہ اب جتنے بھی بلاگر، ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ہیں ان سب پر ایسے پارکس اور تاریخی مقامات پر وڈیوز بنانے پر پابندی عائد کی جائے ۔

اگر کسی نے وڈیو بنانی ہو تو پارکس انتظامیہ سے اجازت لی جائے اور اپنا شوٹ کا کانٹینٹ بتایا جائے ۔

ایسے پارکس میں ایک مستقل پولیس چوکی قائم کی جائے ۔
بڑے پارکس میں فیملیز کے لیے دن منتخب کر دئیے جائیں ۔
مینار پاکستان کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کر دی جائے ۔
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے حتمی منظوری کا انتظار ہے
امید ہے کہ حکومت پنجاب اس واقعے کی روشنی میں  کچھ اچھے اقدامات کرے گی۔ چاہے  یہ ٹک ٹاکر ۔یو ٹیوبر اور بلاگر خفا ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ پاکستان کی عزت ہمیں سب سے زیادہ عزیز رکھنی چاہیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.