پاکستان کا قومی ترانہ تبدیل ہوگیا نئے قومی ترانے کا شاعر کون -مفت معلومات

Pakistan's national anthem has changed Who is the poet of the new national anthem- muft malomat

پاکستان کا قومی ترانہ تبدیل ہو گیا ؟

نیا ترانہ کیسا ہو گا ؟

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کا قومی ترانہ تبدیل ہو گیا ہے یا قومی ترانے کو تبدیل کر دیا جائے گا اسی قسم کی باتیں ،

پاکستان کا قومی ترانہ 1954 میں تخلیق ہوا جسے حفیظ جالندھری نے لکھا ۔یہ دنیا کے بہترین ترانوں میں سے ایک ہے ۔اس کی دھن دنیا کی بہترین  دھنوں میں شمار کی جاتی ہے ۔جسے سن کر جوش و ولولہ  کے ساتھ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔یہ

ترانہ دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے ۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی اس کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔اصل میں ایک دوست ملک سے آرکسٹرا کی مدد لی گئی ہے اور اس کو اس جدید آرکسٹرا پر بجایا جائے گا اس کی ویڈیو بھی نہیں بنائی جائے گی یعنی جدید سازوں کے ساتھ اس کی دھن کو بجایا جائے گا ۔لیکن اس میں تبدیلی کوئی نہیں کی جا رہی یہ صرف افواہیں ہیں کہ اسے تبدیل کیا جا رہا ہے ۔کیونکہ اتنا خوبصورت ترانہ تبدیل کرنا بے وقوفی سے زیادہ کچھ نہیں ۔

جو ترانہ ابھی سنا اور بجایا جاتا ہے گورنمنٹ کی تقریب میں،ٹیلی وژن پر ،خطابات کے آغاز اور اختتام پر

جہاں کہیں پاکستان کی نمائندگی  مطلوب ہو دنیا بھر میں۔اس کی ریکارڈنگ 1954 کی ہے ۔یعنی کوئی ساٹھ ستر سال پرانی ریکارڈنگ ہے تب آلات اور ساز بھی کم ہوتے تھے اب زمانہ ترقی کر گیا ہے اب آلات ڈیجیٹل ہو گئے ہیں آواز اور ریکارڈنگ زیادہ صاف ہوتی ہے یعنی ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ سازوں میں بھی ترقی ہوئی ہے

لہذا گورنمنٹ کی وزارت اطلاعات کی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ستر سال پرانی ریکارڈنگ کو جدید آلات کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کیا جائےگا۔

اس لیے اس کا آرکسٹرا نیا اور ڈیجیٹل

ہو اور بجانے والے بھی ماہر( ایکسپرٹس )ہو ں گے اس کی وڈیو بنائی جائے گی جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کو دکھایا جا ئے گا بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر کو ،اس وڈیو کی ریکارڈنگ بڑے پیمانے پر اور ڈیجیٹل ہو گی ۔یعنی قومی ترانہ میں کسی قسم کی کوئی تبدیل نہیں ہو رہی بلکہ اس کی دھن نئے سازوں پر ماہر سازندوں کے ساتھ تیار ہو گی ۔جس میں آواز اور ساز زیادہ صاف اور بہتر ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.