پہلی قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن ۔ مفت معلومات

پہلی قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن ۔ مفت معلومات

پہلی قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن    
سٹیزن پورٹل کی طرح عوامی مسائل کے حل کے لئےایک اہم قدم 911ایمرجنسی ہیلپ لائن کا قیام ہے۔
جس کا افتتاح 14 اگست کو وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کرنے جا رہے ہیں اس ہیلپ لائن کے قیام سے کئی ہنگامی نمبرز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے  ۔               
پولیس ،فائر بریگیڈ، ڈاکٹر یا کوئی بھی ایمرجنسی کی صورت میں  صرف ایک نمبر 911 ڈائل کرنا ہے اور وہ آگے اپ کی کال مطلوبہ جگہ ٹرانسفر کر دیں گے اور مدد پہنچ جائے گی  ۔
یہ قومی ہیلپ لائن وزارت داخلہ کی طرف سے قائم کی جا رہی ہے ۔جس میں پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، نیشنل ہائی وے اور موٹروے کی ایمرجنسی کو شامل کیا گیا ہے ۔ 
پہلے مرحلے پر ایکسیڈنٹ،فائر ایمرجنسی، دہشتگردی اور پولیس ایمرجنسی کو دیکھا جائے گا ۔
دوسرے مرحلے پر دیگر ایمرجنسی کو دیکھا جائے گا
اس کے لئے محکمہ ٹیلی کام کارپوریشن کی طرف سے 1200 ٹرینڈ افراد تین شفٹ میں کام کریں گے ۔یعنی ایک شفٹ کے لیے 400 افراد  موجود ہوں گے ۔5سے6 کنٹرول روم پرووینشنل ہوں گے جو ایک مکمل میپنگ کے ذریعے کام کریں گے
کوئی  کال کرنے پر یا مدد مانگنے پر یہ نہیں کہہ سکے گا کہ یہ ہمارے انڈر نہیں ہے ۔بلکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔جو لوگ 911 کا علم نہیں رکھتے ہوں گے وہ پہلے کی طرح ڈائریکٹ ہی ایمرجنسی ادارے کو کال کر سکتے ہیں ۔
دیکھا جائے تو یہ ہیلپ لائن وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اور ترقی کا تقاضا بھی ۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.