پی ٹی وی اینکر نازیہ کنول کے حجاب کا معاملہ ۔مفت معلومات

PTV News Reporter Nazia kanwal ko hijab

 

پی ٹی وی اینکر نازیہ کنول کے حجاب کا معاملہ 

 ٹی وی کی ایک اینکر نازیہ کنول کے حجاب کے حوالے سے کچھ خبریں سننے میں آ رہی ہیں کہ شاید پی ٹی وی کی انتظامیہ نے زبردستی انہیں یہ حجاب پہنایا ہے۔

نازیہ کی طرف سے دیے گئے ایک انٹرویو میں اس نے بتایا کہ وہ ساڑھے چار سالوں سے نیوز اینکر ہیں ۔ڈیڑھ سال ہو گیا پی ٹی وی پر نیوز پڑھتے اور اس سے پہلے سچ ٹی وی پر تھیں ۔اور اسی طرح حجاب میں ہی نیوز پڑھتی تھیں ۔

نازیہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے

کیا اور وہاں بھی وہ حجاب پہنتی تھی پھر جب سچ ٹی وی پر آئیں تو وہاں کا ڈریس کوڈ بھی یہی تھا ۔وہ اپنی روزمرہ زندگی میں حجاب پہنتی ہیں اس لیے نہیں کہ کسی چینل کی طرف سے زبردستی کی گئی ہے ۔

اس حوالے سے کافی تنقید بھی کی گئی اور سراہا بھی گیا ۔لیکن حجاب کو اس موقعہ پر ہائی لائٹ کرکے اینکر کی تصویریں وائرل کرنے والوں کو چاہیے تھا کہ پہلے اینکر کے بارے میں اس حوالے سے تمام معلومات حاصل کر لیتے۔کیونکہ جس کے بارے میں نیوز دی گئی وہ تو شروع سے ہی حجاب کر رہی ہیں ۔اور صرف وہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سی نیوز

اینکرز ہیں جو حجاب پہنتی ہیں جن میں ایک بہت سینئر اینکر نادیہ مرزا بھی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔

اس کا مطلب ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ۔کیونکہ پی ٹی وی پاکسان کا ایک نمائندہ چینل ہے جہاں ہر طبقہ کی ترجمانی کی جاتی ہے یہاں حجاب میں بھی اینکر ہیں دوپٹہ میں بھی اور ویسٹرن لباس میں بھی ،

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید اس طرح حجاب کے ساتھ میڈیا کی جو ڈیمانڈ ہے وہ پوری نہیں ہو سکتی لیکن ایسا نہیں ہے ہر چینل کی اپنی

پالیسی ضرور ہے لیکن پابندی نہیں ہے اگر صلاحیت ہے تو موقعہ بھی دیا جاتا ہے ۔

اب تو بہت اچھے گھرانوں کی لڑکیاں بھی اس شعبے میں دکھائی دیتی ہیں ۔

نازیہ کے مطابق حجاب اس کی پہچان ہے اور وہ اسی کے ساتھ آگے بھی کام کریں گی ۔اور والدین کو اپنی بچیوں کو اس شعبے میں آنے کے لیے سپورٹ کرنا چاہیے ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.