چہرے اور جلد کی حفاظت اور خوبصورت نظر آنا ۔مفت معلومات

Face beauty tips face protection - muft malomat

چہرے اور جلد کی حفاظت کیسے کی جائے اور خوبصورت کیسے نظر آئیں  

خوبصورت نظر آنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے، وہ چاہے مرد ہو یا عورت ۔ آج کا دور جدید دور ہے ۔ لوگ بہترین نظر آنا چاہتے ہیں۔ بہترین ہونے میں زیادہ عمل دخل خوبصورتی کا ہے۔ عورتوں کا شمار صفِ اوّل میں ہوتا ہے۔ عورت چاہے کسی بھی خطے کے ہو۔ خوبصورت ہونا اور نظر آنا اس پر جنون کی حد تک سوار ہوتا ہے۔ آج کچھ ایسی چیزوں کا بتاؤں گئی ۔جو ہمارے گھر میں ہر وقت موجود ہوتی ہیں ۔ اور ہم ان کی افادیت سے ناواقف ہوتے ہیں ۔

نمبر 1:۔ چہرے کی حفاظت

چہرے کا خوبصورت ہونا اور دکھائی دینا بُہت ضروری ہو گیا ہے۔ اس لیے گھر میں ہی اس کا علاج کچھ لوگوں کو نظر نہیں آتا ۔ حالانکہ گھر میں بہترین بلیچ موجود ہوتی ہے ۔ لیکن اس کا اثر کچھ دیر میں آتا ہے ۔

 ٹیپ نمبر 1:.

آلو ہی وہ بلیچ ہے ۔ آلو کو کسی بھی انداز میں چہرے پر لگائیں ۔ اس کا کوئی سائڈ ایفیکٹ نہیں ہوتا ۔ کئی لوگ اس کا رس نکال کر چہرے پر لگاتے ہیں ۔ آلو ایک بہترین بلیچ ہے۔ آلو کے رس میں حسبِ ضرورت خالص بیسن ملا کر چہرے پر لیپ کریں۔ اور ٹھیک بیس منٹ بعد چہرے کو سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد عرق گلاب کی سپرے چہرے پر کے لیں۔ صرف عرقِ گلاب کی سپرے سے ہی چہرے پر تازگی آ جاتی ہے ۔ اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے۔

ٹیپ نمبر 2:۔

ایک درمیانے سائز کا آلو لیں اور اس میں عرق گلاب ملا لیں۔ اس میں دو قطرے گلیسرین کے ڈال لیں۔ اس میں آدھا لیموں ڈال لیں۔ لیموں تازہ ہونا چاہیے۔ کچھ لوگوں کو لیموں بلکل سوٹ نہیں کرتا ۔ لیموں کے استعمال سے اُن کی سکین خراب ہو جاتی ہے ۔ یا اس پر پمپلز بن جاتے ہیں۔ ایسے لوگ لیموں کا استعمال ہرگز مت کریں۔ اب ان تمام چیزوں کو بلینڈ کر لیں ۔ اور بلینڈ کرنے کے بعد اس میں بیسن ڈال لیں۔ اب اس میکسچر کو چہرے پر لگالیں ۔ اور پندرہ منٹ بعد سادہ پانی سے منہ دھو لیں۔

نمبر 2:۔ ہونٹوں کی حفاظت

 ہونٹوں کی خوبصورتی پر تو بڑےبڑے شاعروں نے بھی شعر کہے ہیں۔اس لیے ہونٹوں کا خیال رکھنا بھی لازم و ملزوم ہے ۔ اکثر خواتین کے ہونٹوں کا رنگ سیاہ جیسا ہو جاتا ہے ۔ جن سے وہ کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ ایسی خواتین جو اپنے ہونٹوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ وہ اب فکر چھوڑ دیں۔کیونکہ اُن کو خوبصورت آپ اپنے کام کے اوقات میں ہی بنا سکتی ہیں۔ کھانا بناتے وقت ٹماٹر کا ایک ٹکڑا آپ اپنے ہونٹوں پر برابر مسلتی جائیں ۔ جس سے آپ اپنے ہونٹوں میں چند دونوں میں ہی فرق محسوس کریں گیں۔

نمبر 3:۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا ہونا اب عام ہو گیا ہے۔ مرد اور خواتین دونوں صنف ہی اس سے پریشان ہیں ۔

سب سے پہلے تو اس کا حل نیند ہے ۔ آپ نیند کتنی لیتے ہیں یہ بات بُہت معنی رکھتی ہے۔ دیر تک جاگنا ان کی اصل وجہ ہے۔ ان کو ختم کرنا بھی اس قدر آسان نہیں ہے۔ آنکھوں پر دودھ کی بلائی لگانے سے بُہت اچھا رزلٹ آتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں پر عرق گلاب کی سپرے کرنے اور روئی اس میں بگھو کے آنکھوں پر رکھنے سے بُہت آفاقہ ہوتا ہے۔ لیکن ان چیزوں کا متواتر استعمال ہی آپ کو کوئی رزلٹ دے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ آپ کس کو خوبصورت نظر آنا چاہتے ہو۔ اپنے محرم کو یہ پھر نامحرم کو ۔ اس سوال کا جواب آپ کو اپنے آپ سے ہی مل جائے گا۔ اگر آپ واقعی بُہت خوبصورت بننا چاہتی یا چاہتے ہیں تو اپنے سر کو جھکائے ربّ دو جہاں کے آگے ۔ کوئی فشل کوئی کریم کوئی بھی اُبٹن آپ کو اس قدر خوبصورت نہیں بنا سکتا جیتنا کے پانچ وقت کا وضو۔ اور پھر میکپ وغیرہ پے پیسہ ضائع نہیں ہو گا ۔ اور اس پیسے سے اپنے قلب کو دھوئيے۔ یعنی کسی کی مدد کر کے۔ ملک کے حالات تو ویسے بھی خراب ہیں ۔ کورونا نے غریب کو مزید غریب کر دیا ہے ۔ اس پیسے سے آپ اُن کا اس مشکل وقت میں ساتھ دیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) ۔

از قلم:۔ عائشہ عظیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.