نادرا الائین رجسٹریشن اور فائدہ اور طریقہ کار ۔ مفت معلومات (ARC)

  ںادر الائین رجسٹریشن اور فائدہ اور طریقہ کار ۔ مفت معلومات (ARC)

 ںادرا الائین رجسٹریشن اور فائدہ اور طریقہ کار
حکومت پاکستان کی طرف سے نادرا نے ایک کارڈ جاری کیا ہے جو پچھلے دنوں وزیراعظم عمران خان کے نادرا کے دورے کے بعد خاص ہدایات کے تحت جاری کیا جا رہا ہے ۔

ایلین رجسٹریشن کارڈ (ARC)کیا ہے اور یہ کن لوگوں کو دیا جاتا ہے ،اس کا فائدہ کیا ہے اور اس کے لیےکن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ؟
ان سب کی تفصیل یہ ہے کہ ایلین رجسٹریشن کارڈ ان لوگوں کے لیے ہے جو فارنر یا غیر ملکی ہیں اور

پاکستان میں قانونی یا غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں اور انھوں نے کوئی رجسٹریشن نہیں کروائی ہوئی۔یا ان کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے ۔
اس کے علاوہ وہ پاکستانی جنھوں نے کسی غیر ملکی سے شادی کی اور انہیں ویزہ لے کر یہاں لے آے اور ان کا ویزہ ایکسپائر ہونے بعد ویزہ میں توسیع بھی نہیں کروائی۔
یوں تو نادرا POCکارڈ یعنی پاکستان اوریجن کارڈ بھی جاری کرتا ہے مگر چونکہ اس کی مدت پانچ سال ہوتی ہے اور اس کی فیس بھی زیادہ ہے تو اکثر لوگ یہ بنواتے ہی نہیں ہیں ۔
کیونکہ ہر پانچ سال بعد اسے ری نیو کروانا پڑتا ہے ۔بعض ممالک ایسے بھی

ہیں جن کے لیے نادرا یہ پی او سی کارڈ جاری ہی نہیں کرتا۔ جس میں اسرائیل ،بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں ۔
پاکستان میں 2000ء میں ایک ادارہ نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نارا قائم کیا گیا جس کا مقصد تارکین وطن اور غیر ملکیوں کی قانونی طور پر رجسٹریشن اوردستاویزات بنانا تھا ۔بعد میں 2015 میں اسے نادرا میں ضم کر دیا گیا ۔اب حکومت پاکستان کی طرف سے یہ لازمی بنایا جا رہا ہے کہ
پاکستان میں جتنے بھی غیر ملکی مقیم ہیں ،تعلیم ،روزگار، شادی یا

کسی بھی وجہ سے ،ان کی بائیو میٹرک رجسٹریشن ہو گی تاکہ وہ قانونی طور پر رہائش رکھ سکیں ۔نادرا کی طرف سے قانونی طور پر رجسٹریشن یا ARC بنوانے کےلیے جن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے ان میں سب سے پہلے نارا کا کارڈ ہو ،یا کوئی ایسی دستاویز،پاسپورٹ جس کی بنا پر پاکستان میں مقیم ہیں یا سفر کیا ہے ۔نادرا میں جمع کروانا ہو گا ۔
وہ تمام افراد جو غیر ملکی ہیں ۔یا وہ افراد جو ویزہ لے کر 90دن یا اس سے زیادہ دن کے لیے رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔یا وہ لوگ جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور پانچ سال

سے رہائش رکھتے ہیں ۔ان افراد کی رجسٹریشن کروانا لازمی ہے ۔
اس کارڈ کو بنوانے کا فائدہ یہ ہو گا کہ پرائیویٹ نوکری یا ورک پرمٹ مل جائے گا ۔
کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔
پاکستان کے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں ۔
اندرون ملک کہیں بھی سفر کر سکتے ہیں سوائے ممنوعہ علاقوں کے ۔
موبائل سم حاصل کر سکتے ہیں ۔
گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔
بجلی ،پانی ،گیس ،یوٹیلٹی کے کنکشن حاصل کر سکتے ہیں ۔
پاکستان میں رہائش رکھ سکتے ہیں ۔

ویکسین لگوا کے سرٹیفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔
1940ء کے ایکٹ کے مطابق قانونی چارہ جوئی سے بچ سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ جن کے پاس نارا کا کارڈ ہے وہ اس کی تجدید کروا سکتے ہیں ۔افغان شہری جن کے پاس پی او سی کارڈ ہے ان کو ARCکارڈ بنوانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.