یکساں نصاب تعلیم ملک بھر میں ایجو کیشنل انفارمیشن ۔ مفت معلومات

یکساں تعلیمی نصاب کا مطلب کیا ہے ۔ مفت معلومات

یکساں نصاب تعلیم ملک بھر میں ایجو کیشنل انفارمیشن ۔ مفت معلومات

یکساں نصاب تعلیم
ملک بھر میں
ہمارے نظام تعلیم کے تحت سرکاری سکولوں میں کئی سالوں سے ایک ہی کتاب پڑھائی جا رہی ہے

مدت ہوئی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے نصاب تعلیم میں زمین آسمان کا فرق ہے اسی طرح بچوں کی تعلیم اور لیول کا

فرق ،معاشرے میں کچھ لوگوں کے لئیے آسانی اور کچھ کے لئے مشکل کا باعث بن رہا ہے کہیں رٹا سسٹم ہے

تو کہیں وربل تھنکنگ۔۔  لیکن اب حکومت نے وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ایک احسن قدم اٹھایا ہے اور

نصاب تعلیم کو یکساں کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ۔چونکہ اب
موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ملک بھر میں سرکاری و نجی سکول کھل چکے ہیں اس  لئےتمام سکولوں میں یکساں

نصاب تعلیم کا آغاز کیا گیا ہے جو مرحلہ وار ہو گا  ۔
پہلے مرحلے میں پہلی جماعت سے لے کر پانچویں جماعت تک یکساں نصاب نجی اور سرکاری تمام سکولوں میں

پڑھایا جائے گا۔پہلی سے پانچویں تک ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی ہو گی یعنی قرآن علیحدہ لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا
پہلی سے لے کر پانچویں جماعت تک کا نصاب وزارت تعلیم کی ویب سائیٹ پر لگا دیا گیا ہے ۔
تمام سرکاری ،نجی سکولوں اور مدارس میں ہر جگہ ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا اور پابند کیا جائے گا کوئی اور نصاب

پڑھانے کی اجازت نہیں ہو گی  ۔اس کا اطلاق کر دیا گیا ہے ۔ ہر سکول کو آوٹ لائن دے دی گئی ہے اب ہر سکول دئیے

گئے فریم ورک کے اندر رہ کر کتاب بنا سکتا ہے ۔کیونکہ سلیبس ایک نہیں، نصاب ایک ہے فریم ورک ایک ہے ۔
دوسرا مرحلہ
دوسرے مرحلے میں چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت  تک کا نصاب ترتیب دیا جا رہا ہے جس کا اطلاق 2022 میں  ہو گا
تیسرا مرحلہ
تیسرے مرحلے میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت کایکساں نصاب ترتیب دیا جا رہا ہے جس کا اطلاق 2023 تک ہو گا ۔

یعنی 2023 تک ہر سطح پر نصاب یکساں  ہو گا جس میں قرآن  کے علاوہ آئین پاکستان کو بھی نصاب  کا حصہ بنایا جائے گا
حکومت کی طرف سے یہ ایک اچھا فیصلہ ہے اس سے ہر سطح پر ایک طرح کی انفارمیشن پہنچے گی ،ٹیچنگ میتھڈولجی میں

تبدیلی آئے گی اور شائد اس سے علاقائی امتیاز بھی ختم ہو جائیں ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.