وٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 2021 پوری دنیاں پریشان حقیقت کیا ہے

new whatsapp policy 2021 in urdu

وٹس ایپ کی نئی پالیسی پوری دنیاں پریشان حقیقت کیا ہے
آج ہم آپ کو بتائیں گے کے وٹس ایپ کی 2021 میں جو نئی پالیسی آئی ہے اور پورے سوشل میڈیا پر ایک ہی ٹرینڈ چل رہا ہے اور ہر بندہ یہ کہ رہا ہے وٹس ایپ کی نئی پالیس کے مطابق اگر 10 فروری تک اگر یہ نہ کیا وہ نا کیا تو یہ ہو جائے گا. تو وٹس ایپ کی اس نئی پالیسی کو لے کر پوری دنیاں میں ہر بندہ پریشان ہے. اور سوشل میڈیا پر لوگ یہ بھی کہ رہے ہیں اگر 10 فروری تک یہ کام نہ کیا تو آپ کا وٹس ایپ بند کر دیا جائے گا. یہ کیا ایشو ہے اور کیا کرنا چاہیے مکمل تفصیل بتاتا ہوں.
بات سٹارٹ کرتے ہیں وٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پا لیسی کی . جو کہ دو تین دن پہلے سب کو میسج آیا تھا . اگر اس کو ایگری نہ کیا تو آپ کا وٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا. لیکن بہت سارے لوگ اس کو ایگری نہیں کریں گے اور ان کا اکاؤنٹ 10 فروری کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا. اب یہاں سب سے پہلے آپ کو ایک بات کلئیر کر دوں وٹس ایپ اس سے پہلے ہم سے کونسا ڈیٹا کولیکٹ کر رہا تھا. اور اب کیا کرنے جا رہا ہے. جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں کے وٹس ایپ ان انسٹال کر دو نئی ایپس انسٹال کرو. اس بات کا یہ حل نہیں سب سے پہلے آپ ہر ایپ کی انفارمیشن پڑھ لیا کریں جس ایپ کو آپ اپنے موبائیل پر انسٹال کر رہے ہیں وہ آپ سے کس کس چیز کی ایکسیس لے رہے ہیں. گوگل کے پاس آپ کا سارا ڈیٹا ہے آپ انسٹا گرام کو دیکھ لیں. گوگل،انسٹاگرام،فیسبک، سب کے پاس آپ کا ڈیٹا ہے .
اب پریشانی کی بات تو یہ ہے کہ 10 فروری کو آپ کا وتسایپ اکاؤنٹ ڈیلٹ کر دیا جائے گا.
وتس ایپ اس نئی پرائیویسی کے ایگریمنٹ سے پہلے آپ سے کون کونسا ڈیٹا کولیکٹ کر رہا تھا آپ کا فون کونسا ہے کس کمپنی کا ہے کونسا ماڈل کا فون ہے. اس کے بعد فون کے اندر او ایس کونسا چل رہا ہے اینڈرائیڈ چل رہا ہے یا ایپل کا او ایس چل رہا ہے یا کسی اور کمپنی کا او ایس چل رہا ہے جیسے ہواوےوغیرہ اس کے بعد بیٹری کی فل ڈیٹیل.اور سگنل سٹرینگتھ کا بھی وٹس ایپ والوں کو پتہ ہوتا ہے ٹائم زون سے ہی ان کو پتہ چل جاتا ہے آپ کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کا آئی پی ایڈریس اس سے ہی ان کو آپ کی ساری انفارمیشن کا پتہ چل جاتا ہے. اس کے بعد لوکیشن آپ سوچ رہے ہونگے ہم تو وٹس ایپ میں لوکیشن ایڈ ہی نہیں کرتے آپ کے آئی پی ایدپریس سے ہی ان کو آپ کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے. اس کے بعد آپ کی پیمنٹ ٹرانزکشن، آپ کی وٹس ایپ پر پروفائل پکچر، آپ کے سٹیٹس آپ کیا اپلوڈ کر رہے ہیں یہ تمام انفارمیشن ان کے پاس پہلے ہی ہوتی ہیں.
یہ تصویر بھی ایک بار آپ دیکھ لیں

تو یہ ساری آپ کی معلومات وٹسایپ کے پاس پہلے سے ہی موجود ہوتی ہیں
اس کے بعد آپ کا ڈیٹا وٹس ایپ فیس بک کو بیچ رہا ہوتا ہے جب بھی آپ کسی دوست سے اپنا انٹرسٹ شیئر کر رہے ہوتے ہیں آپ کیا پسند کرتے ہیں کیا پہنتے ہیں .کونسا کس کمپنی کا جوتا آپ کہ پسند ہے ایسی تمام انفارمیشن وٹس ایپ آپ سے کولیکٹ کر رہا ہوتا ہے.
جب پہلے سے ہی آپ کا اتنا ڈیٹا وٹس ایپ کولیکٹ کر کے فیس بک کو بیچ رہا ہے اور آپ اپنی بہت ساری پرسنل تصویرٰں لوکیشن . میں مری جا رہا ہوں .میں باتھ روم جا رہا ہوں سمجھ گئے ہوں گے پھر ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ایگری پر کلک کر دیں. اس کے سوا آپ کے پاس آپشن ہی کیا ہے . یا پھر وی چیٹ ہے ٹیلی گرام ہے لیکن ڈیٹا آپ کا سب کولیکٹ کریں گے . یا پھر صرف سمجھ دار ہی وٹس ایپ کو استعمال کریں. امریکہ کا قانون ہے سولہ سال سے کم عمر وٹس ایپ استعمال نہی کر سکتے اور یہاں پا کستان میں جس بچے کو موبائیل استعمال کرنا آگیا وہ جس طرح استعمال کرے جو ڈیٹا کسی کے ساتھ شیئر کرے کوئی قانون نہیں.
اگر یہاں کوئی عام آدمی ایپ بنا لے تو کسی نے استعمال نہی کرنی کہ اس میں آپشن کم ہیں وٹس ایپ میں تو یہ آپشن ہے فلاں آپشن بھی نہیں ہے. تو پھر کرو ایگری پر کلک اور وٹس ایپ کو ہی استعمال کرو اس کے بغیر آپ لوگو ں کا گزارا بھی تو نہی میں نے سب بتا دیا اب آپ کی مرضی ہے استعمال کریں یا نہ کریں.

2 thoughts on “وٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 2021 پوری دنیاں پریشان حقیقت کیا ہے”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.