Anusha Masood Chowdhary, Lahore’s first SSP Khatoon Investigation posted

انوشہ مسعود چوہدری لاہور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات لاہور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوشہ مسعود چوہدری نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 

 ایس ایس پی انوشہ مسعود کا تعلق پاکستان پولیس سروسز (پی پی ایس) کے 40ویں کامن بیچ سے تھا۔ اپنی تعیناتی کے موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوشہ مسعود چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازے شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کاتحفظ میری اولین ترجیح ہے۔

 رپورٹس کے مطابق انوشہ مسعود کا شمار انتہائی پیشہ ور، تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔

 اس سے قبل انوش مسعود ایس پی یو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انوشہ مسعود ٹیلی کمیونیکیشن، پٹرولنگ اور ایلیٹ فورسز جیسے اہم عہدوں پر بھی فائز رہیں۔ انوش مسعود کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں انویسٹی گیشن کینٹ اور ماڈل ٹاؤن سروسز کا بھی وسیع تجربہ تھا۔

Leave a Reply