پی ٹی آئی چیرمین پر بوتل پھینکنے کا واقع تب پیش آیا جب وہ جی ٹو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے لیے داخل ہور ہے تھے
رپورٹرز کے مطابق عمران خان کو بوتل نہیں لگی کیوں کہ ان کو بلٹ پروف شیلڈز نے اوپر سے نیچے تک ڈھانپا ہوا تھا ان پر بوتل اوپر سے پھینکی گئی جب وہ نچلے فلور پر واقع ڈسٹرکٹ کورٹ میں داخل ہورہے تھے تاہم اس وقت فوراً اس شخص کی شناخت نہ ہوسکی تھی
عمران خان اور ان کی ٹیم نے ماضی میں بھی سیکیورٹی خدشات کی نشاند ہی کی
عمران خان توشہ خا نہ کیس کی سماعت کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جج نے عمران خان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کی
ان کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے جج ملک امان اللہ کی عدالت میں بھی پیش ہونا تھا لیکن ان کے وکیل نے بتایا کہ چیرمین پی ٹی آئی سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ہیں
اس پر جج ملک امان نے کہا کہ یہ بات تب قابل فہم ہوتی اگر عدالت گنجان آباد ایف ایٹ کمپلیکس میں واقع ہوتی انہوں نے حکم دیا کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے ہم ان کا انتظار کریں گے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے آئرس بائیو میٹرک سسٹم کے تحت سم کارڈ کی رجسٹری کو مسترد کردیا
پی ٹی اے نے جدید نظام کے تحت سم کارڈز کی رجسٹری کو مسترد کردیا کیوں کہ نادرا نے ابھی تک ا س سسٹم تک رسائی حاصل نہیں کی ہے آئرس بائیو میٹرک نظام میں کسی شخص کی پہچان اس کی آنکھ کے اردگرد موجود گول شکل کے حصے جو کہ انسان کو صاف دیکھنے میں مدد کرتا ہے کے تحت کی جاتی ہے یہ ایک قابل اعتماد عمل ہے
پی ٹی اے نے اس پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ نا درا کو اس نظام کو فعال بنانے کے لیے پہلے آئرس ڈیٹا اکٹھا کر نا ہو گا پھر اس ڈیٹا سے تصدیق کے بعد سم کی رجسٹریشن ہو سکے گی
مزید برآں پاکستان کی آبادی 250 ملین ہے نادرا کو ملک بھر میں لاکھوں مشینیں درکار ہیں اس نظام کو فعال بنانے کے لیے جو کہ ایک وقت طلب عمل ہے
اس نظام کی فعالیت اور اجرا نادر اپر منحصر ہے فی الحال پی ٹی اے اور نادرا کا اس نظام سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے
ملٹی فنگر بائیو میٹرک تصدیق
اس سسٹم کے ذریعے سم کارڈز کا اجراء کرنے کے لیے پی ٹی اے نے نادرا کے ساتھ دسمبر 2022 میں اشتراک کیا اس کے ماتحت نادرا اور موبائل فون آپریٹرز کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے جس کے تحت فنگر پرنٹ کی تصدیق کے بعد سم کی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کا مقصد لوگوں کو دھوکہ رہی سے بچانا ہے پی ٹی اے نے اس نظام کے لیے ابھی تک کسی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا
اگر جدید نظام کی صورت پیش آئی تو پی ٹی اے نادرا اور موبائل فون آپریٹرز کے درمیان معاہدہ طے کیا جائے گا لہذا ابھی اس نظام کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے
Anti sleep glasses ke kya fayde Hain. Anti sleep glasses kaise kam karte hain. Anti sleep glasses ke bare mein tamam information Urdu mein.
کراچی سے تعلق رکھنے والی طلبہ بسمہ سولنگی پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں کیونکہ ان کی اینٹی سلیپ گلاسز کی قابل ذکر ایجاد پر نّاسا نے ان کو خوب سراہا ہے
ایجاد کا بنیادی مقصد
تیر ه سالہ بسمہ کی اس ایجاد کا مقصد ڈرائیور ز کو گاڑی چلاتے وقت غنودگی کا شکار ہونے سے بچانا ہے تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ہو سکے اور حادثات سے بچا جا سکے
اس کی ایجاد کو سر ہاتے ہوئے ناسا نے کراچی کی طلبہ کو اپنے دفتر بلایا ہے تاکہ اسکی صلاحیت کو مزید نکھارا جا سکے اور معاشرے کی بھلائی کے لیے اور اس طرح کی ایجادات کی جاسکیں
اپنے حالیہ انٹرویو میں بسمہ نے کہا کہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے ثابت قدم رہنا کسی بھی صلاحیت کو نمایاں کرنے کے لیے اولین ترجیح سے
یہ قابل تعریف بات ہے کہ بسمہ کی یہ ایجاد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو کم کر سکتی ہے
دنیا بھر کے سائنسدان اس طرح کے آلات کو جدید گاڑیوں کے ساتھ ضم کرنے کی کوشش کررہے ہیں
اینٹی سلیپ گلاسز کے کام کرنے کا طریقہ
یہ گلاسز درج ذیل پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور کوئی اندیشہ ظاہر ہونے کی صورت میں الرٹ جاری کرتا ہے
شيخا مہرا دبئی کے حکمران اور متحده عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن رشید المکتوم کی دختر ہیں
اس ہفتے ہی متحدہ عرب امارات کے شاہی جوڑے شیخ منا بن محمد رشید بن منا المکتو م اور شيخا مہرا بنت محمد بن رشید المكتوم نے شاندار دعوت کے ذریعے اپنی شادی کی تقریب کو منایا
اس سال کے آغاز ہی میں شاہی جوڑے نے اپنی شادی کے بارے مداحوں کو اطلاع دی تھی انہوں نے حالیہ ہی اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کی ہیں
کا سفید جوڑا پہنا couture شہزادی نے عذرا
اس سفید جوڑے کے ساتھ ہیرے کی جیولری اور گھڑی نے شہزادی کے حسن میں چار چاند لگا دیئے
اس تقریب کے موقع پر انہوں نے روایتیتلوار کے ساتھ ٹاور کیک بھی کٹ گیا
شاہی جوڑے نے انسٹا گرام پر یہ بھی تصدیق کی کہ اپریل میں انہوں نے شادی کے کنٹریکٹ کا آفیشل گیت کتب ال کتاب بھی منایا
ان کی شادی کی تقریب دبئی کے ورلڈٹریڈسنٹر کے دلکش سجائے گئے سعیدہال میں منعقد ہوئی
ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیہ برانڈ کے پرانے سنہری دنوں کی بحالی کا بیڑا اٹھالیا ہے یہ برانڈ پہلے پہل اچھے طریقے سے کام سر انجام دے رہا تھا لیکن 2022ء میں اس کو بند کر دیا گیا اس برانڈ کی اہم طاقت اس کا منفرد اینڈروئیڈ جیسی خصوصیات دینے کی صلاحیت تھا لیکن آہستہ آہستہ دوسری کمپینوں نے ان کے اس تجربے کو پس پشت ڈال دیا نوکیہ جی 21 سال 2022 میں کمپنی کا سب سے پہلا سمارٹ فون ہے اسکی کم قیمت اس کے خریداروں کو اس کا گرویدہ بناتی ہے
نوکیا جی 21 کی خصوصیات
ڈسپلے
چھ اعشار یہ 5 انچ ایچ ڈی +آئی پی ایس ایل سی + 90 ہرٹز ریفریش ریٹ
یو ایس بی سی ٹائپ کی کیبل کارڈ, ڈبل وائی فائی بینڈ, بلیوٹوتھ, ہیڈفون جیک, اف ایم ریڈیو
سیلولر
ڈبل سم
فنگر پرنٹ سکینر سائڈ پر ابھرا ہوا
بیٹری
پانچ ہزار پانچ سو پانچ ایم اے ایچ نان رمووابل بیٹری
چارجنگ
اٹھارہ وولٹ فاسٹ چارجنگ
موبائل کے باکس میں موجود اجزاء
باکس میں آپ کو درج ذیل چیزیں دستیاب ہوں گی
نوکیا جی 21 سمارٹ فون
دس وولٹ چارجر
ائیر فونز
سی ٹائپ چارجنگ کیل
سم کو باہر نکالنے والا آلہ
ہدایات پر مبنی دستاویزات
نوکیہ جی 21کی تفصیلی خصوصیات
ڈیزائن
یہ سمارٹ فونز کی خصوصیت سے حامل پولی کاربونیٹ جسامت والا موبائل فون ہے اس کی سکرین پر گوریلا گلاس پروٹیکشن ہے پولی کاربونیٹ کی جسامت اس کی گرفت کی صلاحیت بڑھاتی ہے اس کی پچھلی سائڈ پر ٹریپل کیمرہ ماڈیول سینسرز اور فلیش عمودی طور پر ترتیب دیئے گئے ہیں چھ اعشاریہ پانچ انچ کی ایچ ڈی سکرین اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور خوب صورت سکرین اور ڈیو ڈراپ نوچ( جو کہ رگڑ اور کسی بھی نقصان سے سکرین کو محفوظ رکھتی ہے) اس کی نمایاں خصوصیات ہیں ریفریش ریٹ سے مراد وہ وقت جس پر سکرین ایک سیکنڈ میں کتنی اپ ڈیٹ کرسکتی سے یہ ویڈیو کی کوالٹی کو بہتر بناتا ہے
موبائل فون کا پاور بٹن فنگر پرنٹ سینسر کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے اس کے دائیں طرف ولیم بٹن نچلی طرف سی ٹائپ چارجنگ کنیکٹر مائیکرو فونز اور سپیکرز ہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹریپل سلاٹ ٹرے یعنی سم کارڈ اور میموری کارڈ ہولڈرز اور گوگل اسسٹنٹ بٹن آڈیو جیک بھی بائیں جانب موجود ہے اس کی مضبوط بناوٹ پر نوکیہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا
ڈسپلے
نو کیا 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ چھ اعشاریہ پانچ انچ ایچ ڈی ڈسپلے مہیا کر رہا ہے لیکن ابھی بھی تبدیلی کا فقدان ہے دوسرے تمام موبائلز کے مقابل یہ مایوس کن ہے اس کے علاو ه اس کا ڈسپلے اور رنگ اچھا ہے اس کے ڈسپلے کی اسپیکٹ لمبائی اور چوڑائی کا تناسب 20:9 ہے جو کہ کوئی بھی مواد دیکھنے کے لیے کافی ہے
سوفٹ وئیر
نو کیا جی 21 اپ ڈیٹ کی دو اقسام اور دو سال کی سیکیورٹی فراہم کرتا ہے نوکیا جہاں تک ممکن ہو سکے درج ذیل ایپ کے ذریعے اس فون کو سٹاک میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے
نوکیا کیئر
نوکیا فوٹوگرافی
ڈیجیٹل ویل بینگ
یہ تمام چیزیں کچھ فعالیت فراہم کرتے ہیں ان سب کے ساتھ ساتھ ڈارک موڈ بھی فراہم کیا گیا ہے فنگر پرنٹ کی مدد سے نوٹیفیکشن تک رسائی ممکن بنائی جاسکتی ہے
پرفارمینس
جب اس کی پرفارمینس کی بات کی جائے تو اس میں یونی سوک ٹی 606 لیول کی چپ استعمال کی گئی ہے یہ اس لحاظ سے دو طرح کے ماڈلز فراہم کرتا ہے
چار جی بی ریم اور چونسٹھ جی بی سٹوریج
چھ جی بی ریم اور ایک سو اٹھائیس جی بی سٹوریج
یہ صلاحیت دو سو چھپن جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کرکے بڑھائی جا سکتی ہے اس پر عام گیمز بھی کھیلی جاسکتی ہیں لیکن زیادہ بڑی گیم نہیں کھیلی جاسکتی
کیمرہ
اس کی پچھلی سائڈ پر تین کیمرے نصب ہیں اس کا بنیادی کیمرہ پچاس میگا پکسل ہے باقی رو میگا پکسل مائیکرو کیمرہ اور دو میگا پکسل ڈیپتھ سینسر ہے اس کی ا گلی طرف آٹھ میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے جو کہ ڈیو ڈراپ نوچ کے نیچے چھپا ہوا ہے
اس کی پرفارمینس اتنی قابل تعریف نہیں ہے کیوں کہ اس سے صرف دن کے وقت تصویر لی جاسکتی ہے مدھم روشنی میں لی گئی تصویر گرین رنگ کی نظر آتی ہے لیکن ڈارک موڈ کے استعمال سے اس کو کسی حد تک بہتر بنایا جاسکتا ہے
بیٹری
جی 21 کی بیٹری 5050 ایم اے ایچ ہے جو کہ فون کے سائز اور صلاحیت کے مطابق کافی ہے ایک تجربے کے دوران اس فون کو سارا دن فون کالز میسجز اور گیمز کے لیے استعمال کیا گیا تو یہ 30 فیصد باقی بچی
یہ فون اٹھارہ وولٹ کے چارجر کے ساتھ تقریبا دو گھنٹے میں مکمل ہو جاتی ہے
ذہین پاکستانی میزبان رائٹر اور اداکار نے مشہور سیاسی طنز و مزاح سے بھرپور شو مذاق رات کو خیرآباد کہہ دیا یہ شو دنیا ٹی وی پر نشر ہوتا ہے واسع چوہدری کئی سالوں سے اس شو کا حصہ ہیں۔ شو کو چھوڑنے کی تصدیق انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لمبے اور غمگین الوداعی نوٹ شیئر کرکے کی
ایک ہزار دو سو پینتیس شو سات سال دس ماہ اور دو ہزار پانچ سو زائد مہمانوں کی آمد کے ساتھ مذاق رات میں میرا یہ سفر اختتام پذیر ہوا
میں ان تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں جن کے انٹرویو کرنے کا شرف مجھے حاصل ہوا۔ ایمان الله خان مرحوم ,محسن عباس حیدر, عون علی خان شوکت ناز, چاند , اکرم اداس, آئمہ بیگ, حنا نیازی حبہ, – اور عائشہ اور جو افراد کیمرے کے پیچھے ہوتے ہیں خاص طور پر سانول مرحوم حسیب اور طیب جیسے لوگوں کے ساتھ کا م کرکے قابل ستائش ہنر ملا میں اس پروگرام کے چیر مین عامر محمود صاحب کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے کبھی میرے کام میں مداخلت نہیں کی ۔
یہ ہمارے ناظرین کے بغیر بھی ممکن نہیں تھا جو ملک کے کسی بھی کونے میں تھے لیکن اردو اور پنجابی زبان سمجھ آنے پر ہمیشہ محبت بھرا پیغام بھیجا یہ شو مجھے خود بہت پسند ہے کیوں کہ یہ میرے مرحوم والد صاحب کا بھی پسندیدہ شو تھا بہت سے ایسے مہمان جو کہ اس دنیا میں موجود نہیں ہیں اس شو کے ذریعے انہوں نے ناقابل فراموش یادیں فراہم کیں ہم نے ہمیشہ اس شو کو ایشیاء کا فیملی شو بنانے کی بھرپور کوشش کی اگر کبھی ہم ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تو ہماری نیت اور ارادہ مثبت اور صاف تھا میں ان کو نیک تمنائیں دنیا چاہتا ہوں جو میرے بعد شو کی میزبانی کریں گے۔ مجھے امید ہے آپ ناظرین ان کو بھی وہی پیار دیں گے جو کہ آپ مجھے دیتے رہے ہیں شو ضرور چلتا رہے گا اور کامیابی کی منازل طے کرے گا
As for the ڈوبتی کشتی and titanic……. I ain’t done yet
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نعمان اعجاز نے کئی سال اس شو کی میزبانی کی ان کے بعد واسع چوہدری نے یہ کام بہ حسن خوبی انجام دیا محسن حیدر عباس پر عائد الزام کے پیش نظر ان کی جگہ عون علی حید رنے لی آئمہ بیگ نے جب کئی سال کام کرنے کے بعد شو کو خیر آباد کہہ دیا تو حنا نیازی نے اس شو میں کام شروع کیا اب واسع چوہدری نے بھی اس شو کو خیر آباد کہہ دیا ہے
ان کے دوستوں اور شائقین نے ان کے اس اعلان پر افسردگی کا اظہا رکیا ایک شائقین نے کہا کہ آپ نے اپنے الوداعی پیغام میں قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر کا ذکر نہیں کیا جن کے ساتھ سیٹ پر آپ نے اپنا زیادہ تر وقت بسر کیا
سحر حیات ایک ذہین اور با صلاحیت سوشل میڈیا سٹار ہیں جو کہ شہرت کی بلندیاں چھور ہی ہیں ان کا اپنے ساتھ کام کرنے والوں اور دوستوں کے ساتھ اچھے مراسم ہیں حال ہی میں ان کی شاندار شادی کی خبریں آج کل سو شلمیڈیاپرگردش کر رہی ہیں
ٹک ٹاک سٹار نے اپنی خوبصورت شادی کی تقریبات میں کثیر رقم خرچ کی انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات میں اپنے سارے دوستوں کو مدعو کیا ان کی شادی کا آغاز دعائےخیر سے ہوا جس کے بعد برائیڈٹو بی ,مایوں ,مہندی اور قوالی کی تقریبات شروع ہوئیں تمام شہرت یافتہ سوشل میڈیا سٹارز نے ان تقریبات میں شرکت کی۔ کل ان کی بارات کی تقریب تھی۔ تمام سوشل میڈیا سٹارز نے اس تقریب میں چار چاند لگائے
سحر حیات اور دیگر سوشل میڈیا سٹارز کی خوب صورت تصاویر
شادی کے موقع پر جوری نے اپنے آپ کو معروف ڈریس ڈیزائنر مہاوجاہت خان کی کلیکشن کے خوبصورت سفید لباس میں سجایا۔ سحر نے سفید اور سنہری ہار پہنا تھا جس میں خوبصورت کرتہ اور بھاری کڑھائی والا دوپٹہ تھا جبکہ سمیر رشید نے سفید پتلون پہنی تھی۔
عزیزوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے درمیان، سمیر رشید نے اپنی پیاری بیوی کے لیے پرانی یادوں کے لمحات تخلیق کرتے ہوئے گانے گائے۔
سحر حیات کی مہندی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا دلکش فوٹو شوٹ
کنولآفتاب ایک حسین اور ذہینسوشلمیڈیاسٹار ہیں انہوں نے کم عمری میں ہی شہرت اور کامیابی کی منازل طے کیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز یوٹیوب سے اردوپوائنٹ پر میزبان کے طور پر کیا۔ بعد ازاں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔
ان کی شادی سوشل میڈیا سٹار ذوالقرنینسکندر سے ہوئی جنہوں نے بھی اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا ان دونوں کو سوشل میڈیا کی قابل ستائش میاں بیوی تصور کیا جاتا ہے اور مداح ان کی یوٹیوب پر وی لو گنگ بہت پسند کرتے یہ دونوں ایک بہت ہی پیاری بیٹی ایزل کے والدین ہیں
کنولآفتاب اور ذوالقرنین
نے ایک خوب صورت ٹک ٹاک سٹار سحرحیات کے مہندی میں لی گئی مسحور کن تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیں کنول نے انتہائی دلفریب سرخ جوڑا پہنا تھا۔ انہوں نے دلہن سحر حیات کے ساتھ بھی لی گئی تصاویر شیئر کی
اس بار بہت سے چینلز پر نئے ڈرامے نشر ہور ہے ہیں گرینانٹرٹینمنٹ اب منفرد انداز ، مواد اور نئے کردار کے ساتھ پیش نظر ہے جبکہ ایکپریس نے بھی گیمز ز کی جگہ نئے ڈرامے متعارف کروائے ہیں ان سب سے لگ رہا ہے کہ اب ہمیں ان تین بڑے چینلز پر نئے ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے اےآروائےڈیجیٹل ہماری سکرین پر نیا سیریل نشر کرنے جا رہا ہے
یہ سیریل انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں کو بنیادی کردار میں جلوہ گر ہونے کا موقع دے رہا ہے سارہیوسف اور شہریارمنور اے آر وائے کے اس ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرتے دیکھائی دیں گے شکرونڈارے میں اکٹھے کام کرنے بعد شائقین ان کو ایک ساتھ کامکرتادیکھناچاہتےتھے
بعد میں ان کے وائرل ہونے والے فوٹوشوٹ نے شائقین کے ان کے ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کو اور بھیبڑھادیا
ان دونوں اداکاروں نے صنفآہن ڈرامے میں بھی کامکیا
اب یہ دونوں اداکار رد ڈرامے میں اکٹھے جلوہ افروز ہوں گے اس کو احمدبھٹی نے ڈائریکٹ اور ضممہدی زریاب نے لکھا ہے دونوں اداکاروں نے اس پراجیکٹ میں اپنی شمولیت کا بھی بتایا ہے اس ڈرامے کے ٹائٹل سے ہی یہ انتہائیسنسنیخیز لگ رہا ہے
جدید ادائیگی کے لیے ایک انقلابی ذریعہ جا زکیش اور ماسٹر کارڈ کے اشتراک سے
ماسٹر کارڈ نے جاز کیش کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے
جازکیش پاکستان کا سب سے بڑا نیٹ ورک جو کہ 43 ملین اکاؤنٹس کو جدید ویلٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے جدید ویلٹ ایک سوفٹ وئیر پر مبنی نظام ہے جو کہ کسی فرد کو بل کی ادائیگی موبائل بیلنس سفر یا فلم کی ٹکٹوں کی بکنگ وغیره میں الیکڑانک پیسے کی منتقلی کے ذریعے سے آسانی فراہم کرتا ہے
کیو آر کوڈ٫ لنک کے ذریعے ادائیگی
انسب عوامل کا مقصد اقتصادی پیرامڈ کے نچلے حصے میں تاجروں کے لیے وسیع پیمانے پر موثر لاگت کے مواقع کی قبولیت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے
کیور آر کوڈ اور لنک کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات تک صرف آپ کی ہی رسائی ہوتی ہے
اس کے ساتھ ساتھ ان تمام عوامل کا مقصد تیزی سے بڑھتے ہوئے طبقات جیسا کہ فری لا نسر ز اور گگ ورکرز جن کا کام کا دورانیہ مختصر اور مخصوص ہوتا ہے اور مائیکرو اور درمیانے درجے کے کاروباریاداروںکو قابل بنانا ہے
پاکستان 5.2 ملین مائیکرو اور درمیانے درج کے کاروباری اداروں کا گھر ہے جن کو زیادہ تر خواتین چلاتی ہیں جبکہ ملک میں حالیہ صرف 220000 ممکنہ ادائیگی کے مراکز میں جو کہ فی ملین افراد کے حساب سے ایک ہزار سے بھی کم ہیں
جاز کیش اور ماسٹر کارڈ کی شراکت داری کے بنیادی اہداف
ماسٹر کارڈ نے 2025 تک 50 ملین مائیکرو٫چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد خاص طور پر 25 ملین خواتین جن کا اپنا کاروبار ہے ان کو جدید معیشیت سے منسلک کرنے کا عہد لیا ہے
ماسٹر کارڈ کے بنیادی مقصد مالی شمولیت میں اضا فہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جاز کیش پیش پیش ہے جو کہ 5 ملین افراد کو مستقبل میں کاروبار کے لحاظ سے با اختیار بنا رہا ہے
دونوں کا یہ اشتراک ایک مضبوط محفوظ اور مسا بقتی جدید ادائیگی کے نظام کو جاری رکھنے اور بڑھانے کے لیے کوشاں ہےڈمی ٹرائے اوس دو سز صدر مشرقی یورپ مشرقی وسطہ اور افریقہ ماسٹر کارڈ
مالی شمولیت کو ملک میں تقسیم کرنے کا مقصدعامپاکستانیوں خاص طور پر خواتین کو مالی سہولت تک رسائی آسان بنانا اولین ترجیح ہے اس طرح کی شراکت داری ہمارے مقصد تک پہنچنے میں آسانی پیدا کر رہی ہے تا کہ درمیانے درجے کے کاروباری افراد جدید معیشت میں حصہ لے سکیں عامر ابراہیم چیف ایگزیکٹو آفیسر جاز
پاکستان میں اس جدید ٹرانزیکشن کا تناسب صرف ایک فیصد ہے جو کہ لوگ ذاتی خرچہ کے لیے استعمال کرتے ہیں ابھی صرف یہ سہولت بڑے شہر وں اور بڑوں تاجروں تک محدود ہے
ماسٹر کارڈ اور جاز کیش کی شراکت داری عوام تک جدید ادائیگی کو ممکن بنا کر اس حد تک بڑھا رہی ہے کہ لوگ تجارتی مقامات پر جدید ٹرانزیکشن کر سکیں