benazir nashonuma program muft malomat in urdu

بے نظیر نشوونما پروگرام

تعارف

بے نظیر نشوونما پروگرام ایک مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے جس میں اس سے استفادہ حاصل کرنے والوں کے لیے صحت اور غذائیت بنیادی سہولیات ہیں یہ بی آئی ایس پی بورڈ کی تخلیق ہے جس کا مقصد پریگنٹ  خواتین کو ادویات کی فراہمی اور صحت مند زچگی  ہے

پاکستان میں اس پروگرام کو تخلیق کرنے کا مقصد پولیو کے بڑھتے ہوئے رحجان کو کم کرنا اور صحت مند بچوں کی پیدائش سے روشن پاکستان کا قیام ہے

اس پروگرام میں زچہ بچہ کے علاج کے ساتھ ساتھ پیدائش سے لے کر بچے کے دو سال کی عمر کو پہنچنے تک زچہ کی ماہانہ مالی معاونت بھی شامل ہے

پس منظر

پاکستان میں غذائی قلت بچوں میں غذائیت کے بحران کی طرف ایک واضح اشارہ ہے غذائی قلت کا یہ بحران پاکستان کو خطے میں اس بوجھ تلے دبا ہوا دوسرا ملک بناتا ہے بچے کی زندگی کے ابتدائی ہزار دن اس کی زندگی میں آنے والی کامیابیوں کی بنیاد رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں

وقت کی یہ حد ایک بڑی تبدیلی کی حامل ہے جو کہ بچے کی دماغی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے زندگی کے ابتدائی سالوں میں سرمایہ کاری کلیدی کردار کی حامل ہے اس لیے ان ابتدائی ہزار دنوں کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے بی آئی ایس پی کمیٹی نے بے نظیر نشوونما پروگرام اپنی 34ویں ملاقات میں ترتیب دیا

پروگرام کے تشکیل کی بنیادی وجہ

پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کا سب سے کمزور رکن بچے اور خواتین ہیں خاص طور پر پریگنٹ خواتین دور ھ پلا نے والی خواتین اور وہ بچے جن کی عمر دو سال سے کم عرصہ پر محیط ہے ان کو مدد فراہم کرنا اس پروگرام کی تشکیل کی بنیادی وجہ ہے  یہ پروگرام پریگنٹ خواتین کو دو ہزار روپے فی سہ ماہی اور دودھ پلانے والی خواتین کو لڑکے کی پیدائش پر دو ہزار اور لڑکی کی پیدائش پر دو ہزار پانچ سو روپے فی سہ ماہی فراہم کرتا ہے کیوں کہ کوپن ہیگن کے اعداد و شمار کے مطابق متوازن غذا انسانوں کی فلاح کے لیے واحد اہم ترین مؤثر ذریعہ ہے۔

مقاصد

اس پروگرام کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں

دو سال سے کم عمر بچوں کی نشوونما میں کمی کی روک تھام

حمل کے دوران پریگنٹ خواتین کے وزن میں کمی کی روک تھام

خون اور بنیادی غذائی اجزاء کی کمی کو دور کرنا

زچہ بچہ کی ابتدائی صحت اور غذائیت کے متعلق آگاہی

  صحت اور خوراک کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بیماری کی روک تھام

پیدائش کے وقت بچوں کے وزن میں ہونے والی کمی کا ازالہ

پروجیکٹ ایریا

ابتداء میں یہ پروگرام ملک کے 14 اضلاع میں شروع کیا گیا بعد میں کامیابیوں کی منزل کو چھوتے ہوئے اس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلا دیاگیا ہے حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام 56 اضلاع میں 470 نشوونما مراکز کے ساتھ رواں دواں ہیں اب تک اس پروگرام سے 600,000 افراد جن میں 292700 پریگنٹ خواتین اور 315800  بچے مستفید ہو چکے ہیں

   بے نظیر نشوونما پروگرام میں اہلیت کا معیار

 نشوونما پروگرام میں اہل ہونے اور رقم کی منتقلی کے لیے اس سے مستفید ہونے والوں کو درج ذیل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے

خواتین کا باقاعدہ طبی معائنہ

زچہ بچہ آگاہی پروگراموں میں شرکت

بچوں کی سہ ماہی خوراک اور مدافعت بڑھانے والے عوامل کے متعلق معلومات

ان سب مراحل سے گزر کر استفادہ حاصل کرنے والے افراد اس پروگرام کے اہل ہو جاتے ہیں

اندراج کا عمل

اس پروگرام میں اندراج کا طریقہ کار انتہائی عام فہم ہے

درخواست گزار کو اپنے قریبی نشوونما مرکز جا کر خود کا اندراج کروانا ہوتا ہے

 

اندراج کے بعد خواتین کا باقاعدگی سے معائنہ کرکے انہیں صحت سے متعلق ہدایات جاری کی جاتی ہیں

حمل کے دوران استعمال ہونے والی خوراک کے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے

اس سارے عمل کے بعد ان کو رقم کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے بچے کی ابتدائی ضروریات کو پورا کرسکیں وہ خواتین جنہوں نے ابھی تک اس پروگرام میں اگر اندراج نہیں کروایا تو اپنے اور اپنے بچے کے سنہری مستقبل کے لیے  جلدی سے اس پروگرام میں  اپنا اندراج  کروایں اور بچوں کے روشن مستقبل کی تکمیل کریں

 

 

Leave a Reply