Benazir Taleemi Wazaif program information in urdu

بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام

تعارف

یہ بچوں کی اعلیٰ ثانوی سطح تک تعلیم کے حصول کے لیے ایک مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے کفالت کے مستحقین اپنے بچوں کو اسکولوں اور کالجوں میں داخل کرواتے ہیں یہ پروگرام ان بچوں کی حاضری کو یقینی بناتا ہے اور ان کی سکول چھوڑنے کی شرح میں کمی کا باعث بنتا ہے

مقاصد

بے نظیر تعلیمی وظائف کے مقاصد درج ذیل ہیں

اس پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنا

پرائمری ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے لیے اسکولوں میں بچوں کے اندراج میں اضافہ

بچوں کی اسکول حاضری کو بہتر بنانا

اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنا

اسٹیک ہولڈرز

پروگرام کے نفاذ میں درج ذیل اسٹیک ہولڈرز ہیں

بی آئی ایس پی

صوبائی محکمہ تعلیم

اسکولز

عطیہ دہندگان

پس منظر

بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کو پہلے پہل نومبر 2012  میں پانچ اضلاع میں شروع کیا گیا تھا وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو 2015 میں پانچ اضلاع سے بڑھا کر بتیس اضلاع تک پھیلایا گیا پھر 2018 میں پچاس اضلاع تک جنوری 2020 میں سو اضلاع اور آخرکار جولائی 2020 میں پاکستان کے تمام اضلاع میں فعال کردیا گیا

پروگرام کے اجزاء

تعلیمی وظائف پروگرام کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں

سکولوں کی سہولیات کا تعین

بی آئی ایس پی صوبائی محکمہ تعلیم سے تمام سرکاری سکولوں میں مہیا کی گئی سہولیات کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے اس کا مقصد رجسٹریشن اور اندراج کے بنیادی ڈھانچے کے حالاتِ اور رسانی کی جانچ پڑتال  کرنا ہے اور بچوں کی ماؤں کی شناخت پر نجی سکولوں کی سہولیات کا جائزہ لینا ہے

سماجی آگاہی تحریک

اس تحریک کا مقصد اس پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کو تعلیم کی اہمیت سے متعارف کرنا ہے اس کے لیے بی آئی ایس پی ٹیمیں متعلقہ اضلاع کے علاقوں کا معائنہ کرتی ہیں اور بچوں کی مطلوبہ حاضری کو ممکن بنا کر وظیفہ کی رقم کا حصول آسان کرتی ہے

اندراج کا عمل

اندراج کا عمل اس پروگرام سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی شناخت کرتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے تحصیل دفاتر اور قریبی مقامات پر رجسٹریشن مراکز قائم کئے جاتے ہیں

داخلہ اور حاضری کی تعمیل

بے نظیر تعلیمی وظائف سے منسلک مستحق خاندانوں کے بچوں کے سکول میں داخلے اور حاضری کی شرائط کی تعمیل سے مشروط ہے تاہم عدم تعمیل کی صورت میں نقد رقم کی منتقلی روک دی جاتی ہے

داخلہ اور حاضری کی تعمیل کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں

مستفید ہونے والے بچوں کی شناخت کرنا اور انہیں نقد رقم کی منتقلی کا  حقدار بنانا

عدم تعمیل کے نتائج کا اطلاق کرنا

تین سہ ماہیوں سے عدم تعمیل بچوں کو معطل کرنا

شکایات کا اندراج

یہ پروگرام کا اہم حصہ ہے مستحق خاندان تحصیل دفاتر کے ذریعے مختلف قسم کی شکایات درج کرائیں گے اور شکایات کو فوری حل کیا جائے گا۔ یہ عمل بچوں کے اسکولوں میں داخلے کو بڑھائے گا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل دفاتر بنیادی طور پر تمام شکایات کو حل کریں گے

اہلیت کا معیار

بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے لیے اہلیت کا معیار درج ذیل ہے

پرائمری تعلیم کے لیے عمر کی حد 4 سے 12 سال

ثانوی تعلیم کے لیے عمر کی حد 8 سے 18 سال

اعلی ثانوی تعلیم کے لیے عمر کی حد 13 سے 22 سال

بے نظیر کفالت کی فعال مستحق خاتون کے بچے

اندراج کا عمل

اگر پروگرام سے مستفید ہونے والے بچے کو ملک کے کسی بھی ضلع کے سکول کالج میں داخل کرانا ہو تو درج ذیل دستاویزات اندراج کیمپ میں جمع کروانے ہوتے ہیں

کفالت مستحق خاتون کا شناختی کارڈ

نادرا کی طرف سے جاری  بچے کا ب فارم

کلاس کی معلومات بمعہ اسکول داخلہ رسید

تصدیق کردہ سکول کا نام

اس پروگرام کے لیے بچے کے ب فارم کی نادر اسے تصدیق ضروری ہے

مشترکہ ذمّہ داریاں

پروگرام کے ذریعے رقم کی منتقلی کے لیے بچوں کو دو مشترکہ ذمّہ داریاں پوری کرنی ہوتی ہیں

اسکول کالج میں داخلہ
سہ ماہی حاضری کی تکمیل

داخلہ کی مشترکہ ذمّہ داری

اس میں بچوں کو پروگرام میں رجسٹرڈ اور اندراج کیا جاتا ہے جو کہ والدین اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مشترکہ ذمّہ داری ہے اس کے بعد وظیفہ کا اجراء کیا جاتا ہے

حاضری کی مشترکہ ذمداری

اس میں مستفید ہونے والے بچوں کو کم از کم 70 فیصد حاضری پر دوسرے سہ ماہی وظیفہ کا اجراء کیا جاتا ہے

وظیفہ کی رقم

اس پروگرام سے مستفید ہونے والے بچوں کے وظیفہ کی شرح درج ذیل ہے

لڑکیوں کے لیے گریجویشن بونس

اس کے تحت لڑکیوں کو پرائمری تعلیم مکمل کرنے کے لیے تین ہزار روپے کا بونس دیا جاتا ہے

درج شدہ بچوں کی تعداد

پروگرام کے آغاز سے اب تک 12.01 ملین بچوں کا اندراج ہوچکا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے

وظیفہ کی تقسیم

بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت 63.34 بلین روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے

Leave a Reply