BISP: payments ab Banks se mile gi

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے حکومت اگلے ماہ سے رقم کی وصولی کے لیے ایک نظام متعارف کروارہی ہے جس کا مقصد اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد تک براہ راست رقم کی منتقلی ہے تاکہ یہ لوگ لمبی قطاروں میں ذلیل وخوار ہوئے اور ایجنٹ کو کمیشن دیئے بغیر رقم وصول کر سکیں

براہ راست رقم کی وصولی کے ذرائع

ابتدائی طور پر صرف پانچ بینکوں کو اس مقصد کے لیے منتخب کیا گیا ہے بعد ازاں ضرورت پڑنے پر اور بھی بینکوں کو منتخب کیا جا سکتا ہے

بینک الفلاح

بینک Js

سندھ بینک

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ

نیشنل بینک

بینکوں کو نئے نظام میں شامل کرنے کا مقصد

ان بینکوں کو بی آئی ایس پی پروگرام میں شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ بینک اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کے مخصوص اکاؤنٹس کھول سکیں تاکہ یہ افراد براہ راست رقم حاصل کرسکیں بی آئی ایس پی اہلکار  ثاقب ممتاز نے ڈان کو انٹرویو دیتے ہوئے ان  اکاؤنٹس کے کھولے جانے کے مقصد کو واضح کیا

وہ اضلاع جن میں یہ نظام متعارف کروایا جائے گا

ابتدائی طور پر یہ نظام پانچ اضلاع میں متعارف کروایا جائے گا

سکھر

کوئٹہ

لاہور

پشاور

جنوبی وزیرستان

نیا نظام متعارف کروانے کی وجہ

یہ نظام اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی شکایات کے تدارک کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ یہ افراد کسی ایجنٹ کی کٹوتی کے بغیر رقم وصول کرنے کے اہل ہوسکیں

Leave a Reply