محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ 13 ملی میٹر بارش چترال، پتن، چلاس اور اسکردو میں ریکارڈ کی گئی۔

 ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10، گوپس میں منفی 6، پاراچنار اور مالم جبہ میں منفی 5، ڈیرہ اسماعیل خان میں منفی 4 اور بگروٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔