بی آئی ایس پی چوتھی سماہی قسط کی ادائیگی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سوموار سے چوتھی سہ ماہی قسط کی ادائیگی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 9 ہزار روپے فی مستفید ہونے والے فرد کو 25 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے جائیں گے جس کا اعلان وفاقی حکومت نے اس سال کے شروع میں ہی کردیا تھا
بی آئی ایس پی پروگرام کے اہداف
بے نظیر کفالت پروگرام کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وظائف کی 6.7 ملین کی امدادی رقم جنوری سے مارچ تک 70 فیصد حاضری کے ساتھ سکول جانے والے طلباء جو کہ اس تعلیمی وظائف میں رجسٹرڈ ہونے کے اہل ہیں میں تقسیم کی جاچکی ہے
بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت تقریباً 81 بلین روپے کی مالی امداد 9لاکھ مستفید ہونے والے گھرانوں اور ساتھ ساتھ 16 لاکھ روپے کی مالی معاونت 6.7 ملین تعلیمی وظائف سے مستفید ہونے والے بچوں میں تقسیم کی جائے گی
بی آئی ایس پی پر وگرام سے رقم کی ادائیگی کے لیے چیئرپرسن شازیہ مری کی جاری کردہ ضروری ہدایات
BlSP: ki payments details and chair person Shazia maree ki zaroori hidayat.
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن شازیہ مری نے اپنے ایک پیغام میں اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کو متوجہ کیا
تمام افراد اپنی 9 ہزار روپے کی پوری رقم بمع ادائیگی رسید کے وصول کریں اور رقم گن کر اور تسلی کرکے پی او ایس ڈیسک کو چھوڑ یں
انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت نگرانی اور جانچ پڑتال کے بعد پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنانے کا حکم دیا
مزید براں انہوں نے نگراں ٹیم کو اس پروگرام کی نگرانی کرتے ہوئے رقم کی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا
تمام افراد کو ان کی 9 ہزار روپے کی پوری رقم اور تعلیمی وظائف جنس اور تعلیمی سطح کے مطابق شفاف طریقے سے منتقل کرنے پر بھرپور زور دیا