آزاد جموں کشمیر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 44.965 ملین روپوں کی اس سے مستفید ہونے والی 49885 خواتین میں تقسیم
بے نظیر انکم سپورٹ کے علاقائی ڈائریکڑ ڈاکٹر عبد العزیزقریشی نے سوموار کو علاقائی بی آئی ایس پی دفتر جند گڑھ آزاد جموں کشمیر مظفر آباد میں ڈسٹرکٹ کونسلر اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری اعجاز اقبال اور وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت پاکستان غریب اور مستحق خواتین کو جو اس پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہترین ریلیف دینے کے لیے احسن اقدام کر رہی ہے
بی آئی ایس پی ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ڈاکٹر عبد العزیز
اس ملاقات کا مقصد حکومت کی طرف سے آزاد جموں کشمیر کے دور دراز علاقوں میں اس پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا
انہوں نے بتایا کہ عید سے پہلے 49885 خواتین میں 44.965 ملین روپے جو کہ کل مالی معاونت کا 50 فیصد حصہ ہیں تقسیم کیا گیا یہ پروگرام پھر سے 4 جولائی 2023 سے شروع کیا جائے گا
اس پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت بینک الفلاح کے نامزد پرچون فروش سے کسی بھی کیمپ کے بجائے وصول کی جا سکتی ہے
چوہدری اعجاز اقبال نے یہ واضح کیا
بی آئی ایس پی غریبوں کی کفالت کا ذریعہ ہے انہوں نے اس بات پر بھرپور زور دیتے ہوئے تجویز پیش کی
کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والی خواتین کے لیے سفری مشکلات اور گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت سے بچاؤ کے لیے رقم کی ادائیگی کے مراکز یونین کونسل سطح پر قائم کیۓ جائیں تاکہ رقم کے حصول میں آسانی پیدا ہو سکے
مزید انہوں نے کہا
کہ پچھلی دہائی سے یہ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقطئہ نظر کے ساتھ ساتھ اپنی بائیو میٹرک تصدیق کی شفافیت کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے جس کی بہترین مثال سیلاب زدگان اور کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی افراد کی بروقت امدادی مدد ہے
اس پروگرام نے فنڈ ذکی تقسیم کا ایک شفاف نظام متعارف کروایا جو کہ پاکستانی تاریخ میں بے مثال ہے