First wifi calling service Jazzfi launched by jazz in pakistan

پاکستان میں جاز کی طرف سے متعارف کروائی گئی پہلی وائی فائی کالنگ سروس” جاز فائی

Pakistan mein Jaaz ki taraf se muta-arif karwai gayi pehli wifi calling service” Jazz fi:

اس میں کوئی شک نہیں کہ جاز پاکستان کی ایک معروف مواصلاتی کمپنی ہے جس نے جاز فائی کے نام سے ایک جدید سروس متعارف کروائی ہے اس کو استعمال کرنے والے صار فین صرف وائی فائی کے ذریعے برا ه راست کسی بھی نیٹ ورک یا لینڈ لائن پر بات کر سکتے ہیں یہ محض حیران کن ہے کہ پہلی بار پاکستان میں یہ سروس متعارف کروائی گئی ہے جاز کے تمام صارفین جازفائی کے ساتھ اعلیٰ معیار کی آواز اور ویڈیو کالز سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور ایک ہموار مواصلات کے تجربے کو یقینی بنا سکیں گے

اب آپ جاز کے ساتھ کہیں بھی کسی بھی وقت بلا تعطل بات چیت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

Jazzfi calling sarvice kia hai?

جازفائی پاکستان میں پہلی وائی فائی کا لنگ سروس ہے یہ مواصلاتی نظام کو بہتر بنائے گی

اس میں کوئی شک نہیں کہ جاز فائی متعارف کروانا جاز کا معاشرے کو ڈیجیٹل اور با اختیار بنانے کے عزم کے لیے ایک بنیادی سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے

جازفائی متعارف کروانے کا مقصد

اس کو متعارف کروانے کا مقصد صرف اور صرف مواصلاتی نظام میں انقلاب لانا ہے تاکہ ایک دوسرے سے بات چیت کرنا آسان اور قابل رسا ہوں اور صارفین بلا تعطل صوتی اور ویڈیو کالز سے لطف اندوز ہوسکیں اور ایک دوسرے سے رابط مضبوط کر سکیں

جازفائی سروس کے فوائد

Jazzfi service k faide:

یہ محدود عارضی سیلولر نیٹ ورک کوریج کے لیے بہترین سروس ہے اس کے درج ذیل فوائد ہیں

اس کا سب سے بنیادی مقصد اس وقت مواصلاتی ذرائع کی ترسیل ہے جب سیلولر نیٹ ورک کوریج محدود ہو

بڑھتے ہوئے موبائل کے استعمال اور مسلسل رابط قائم رکھنے کے لیے جازفائی بہترین نیٹ ورک سروس ہے

وہ تمام علاقے جہاں پر نیٹ ورک سگنلز کم ہوں وہ اس سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں

کیا یہ سہولت تمام ہینڈ سیٹ میں خود بخور موجود ہوگی ؟؟

Kia jazz fi ki sahulat tmaam mobile devices mein alredy mojood ho gi?

ٹیلی کام آپریٹر  کے مطابق یہ سہولت سیٹ میں  پہلے سے موجود وو لٹی ترتیبات میں موجود ہو گی یہ وو لٹی سہولت صارف کو 4 جی نیٹ ورک پر کال کرنے کے قابل بناتی ہے اس کے ذریعے صارف صاف شفاف آواز سن سکتا ہے

آج کل وائی فائی کا لنگ کے کامیاب تجربے سیمسنگ او پو ,و یوو ,میں کیے گئے ہیں یہ سروس تکنیکی خصوصیت اور متحرک وائی فائی کنکشن والے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین دونوں کے لیے ہوگی

اس سروس کا بہترین حصہ یہ ہے کہ  جاز اس سروس سے کال کے لیے کوئی پیسے نہیں کاٹے گا اگر صارفین نے کوئی مخصوص پیکیج  کیا ہے تو وہ اس کی مہیا کی گئی سروس استعمال کریں گے ورنہ عام بنیادی شرح کے لحاظ سے ایک منٹ کے حساب سے پیسے کاٹے جائیں گے

جاز فائی سہولت کو فعال کرنے کے لیے درکار چیزیں

What are the items needed to activate jazzfi?

اس سروس  کو فعل کرنے کے لیے آپ کو صرف ان چیزوں کی ضرورت ہے

وولٹی ہینڈ سیٹ جازفائی کے کنکشن کے ساتھ

محدود بیلنس یا میسج بنڈل

فورجی سم

 

Leave a Reply