عمران خان پر عدالت میں بوتل پھینکنے کا واقعہ
پی ٹی آئی چیرمین پر بوتل پھینکنے کا واقع تب پیش آیا جب وہ جی ٹو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے لیے داخل ہور ہے تھے
رپورٹرز کے مطابق عمران خان کو بوتل نہیں لگی کیوں کہ ان کو بلٹ پروف شیلڈز نے اوپر سے نیچے تک ڈھانپا ہوا تھا ان پر بوتل اوپر سے پھینکی گئی جب وہ نچلے فلور پر واقع ڈسٹرکٹ کورٹ میں داخل ہورہے تھے تاہم اس وقت فوراً اس شخص کی شناخت نہ ہوسکی تھی
عمران خان اور ان کی ٹیم نے ماضی میں بھی سیکیورٹی خدشات کی نشاند ہی کی
عمران خان توشہ خا نہ کیس کی سماعت کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جج نے عمران خان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کی
ان کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے جج ملک امان اللہ کی عدالت میں بھی پیش ہونا تھا لیکن ان کے وکیل نے بتایا کہ چیرمین پی ٹی آئی سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ہیں
اس پر جج ملک امان نے کہا کہ یہ بات تب قابل فہم ہوتی اگر عدالت گنجان آباد ایف ایٹ کمپلیکس میں واقع ہوتی انہوں نے حکم دیا کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے ہم ان کا انتظار کریں گے