اینٹی سلیپ گلاسز کی ایجاد
Anti sleep glasses ke kya fayde Hain. Anti sleep glasses kaise kam karte hain. Anti sleep glasses ke bare mein tamam information Urdu mein.
کراچی سے تعلق رکھنے والی طلبہ بسمہ سولنگی پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں کیونکہ ان کی اینٹی سلیپ گلاسز کی قابل ذکر ایجاد پر نّاسا نے ان کو خوب سراہا ہے
ایجاد کا بنیادی مقصد
تیر ه سالہ بسمہ کی اس ایجاد کا مقصد ڈرائیور ز کو گاڑی چلاتے وقت غنودگی کا شکار ہونے سے بچانا ہے تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ہو سکے اور حادثات سے بچا جا سکے
اس کی ایجاد کو سر ہاتے ہوئے ناسا نے کراچی کی طلبہ کو اپنے دفتر بلایا ہے تاکہ اسکی صلاحیت کو مزید نکھارا جا سکے اور معاشرے کی بھلائی کے لیے اور اس طرح کی ایجادات کی جاسکیں
اپنے حالیہ انٹرویو میں بسمہ نے کہا کہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے ثابت قدم رہنا کسی بھی صلاحیت کو نمایاں کرنے کے لیے اولین ترجیح سے
یہ قابل تعریف بات ہے کہ بسمہ کی یہ ایجاد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو کم کر سکتی ہے
دنیا بھر کے سائنسدان اس طرح کے آلات کو جدید گاڑیوں کے ساتھ ضم کرنے کی کوشش کررہے ہیں
اینٹی سلیپ گلاسز کے کام کرنے کا طریقہ
یہ گلاسز درج ذیل پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور کوئی اندیشہ ظاہر ہونے کی صورت میں الرٹ جاری کرتا ہے
اسٹیرنگ پیٹرن
لین کا انحراف
ڈرائیور کا رویہ
آنکھ کی حرکت
چہرے کے تاثرات