نوکیہ جی 21اینڈروئیڈ سمارٹ فون
ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیہ برانڈ کے پرانے سنہری دنوں کی بحالی کا بیڑا اٹھالیا ہے یہ برانڈ پہلے پہل اچھے طریقے سے کام سر انجام دے رہا تھا لیکن 2022ء میں اس کو بند کر دیا گیا اس برانڈ کی اہم طاقت اس کا منفرد اینڈروئیڈ جیسی خصوصیات دینے کی صلاحیت تھا لیکن آہستہ آہستہ دوسری کمپینوں نے ان کے اس تجربے کو پس پشت ڈال دیا نوکیہ جی 21 سال 2022 میں کمپنی کا سب سے پہلا سمارٹ فون ہے اسکی کم قیمت اس کے خریداروں کو اس کا گرویدہ بناتی ہے
نوکیا جی 21 کی خصوصیات
ڈسپلے
چھ اعشار یہ 5 انچ ایچ ڈی +آئی پی ایس ایل سی + 90 ہرٹز ریفریش ریٹ
سی پی یو
اوکٹا کور
ریم
6 / 4 G B
سٹوریج
128 / 64 G B
سوفٹ وئیر
اینڈروئیڈ الیون
مین کیمرہ
پچاس میگا پکسل پرائمری سنسر +دو میگا پکسل میکرو سنسر+ دو میگا پکسل ڈیپتھ
سیلفی کیمرہ
آٹھ میگا پکسل
کنیکٹوٹی
یو ایس بی سی ٹائپ کی کیبل کارڈ, ڈبل وائی فائی بینڈ, بلیوٹوتھ, ہیڈفون جیک, اف ایم ریڈیو
سیلولر
ڈبل سم
فنگر پرنٹ سکینر سائڈ پر ابھرا ہوا
بیٹری
پانچ ہزار پانچ سو پانچ ایم اے ایچ نان رمووابل بیٹری
چارجنگ
اٹھارہ وولٹ فاسٹ چارجنگ
موبائل کے باکس میں موجود اجزاء
باکس میں آپ کو درج ذیل چیزیں دستیاب ہوں گی
نوکیا جی 21 سمارٹ فون
دس وولٹ چارجر
ائیر فونز
سی ٹائپ چارجنگ کیل
سم کو باہر نکالنے والا آلہ
ہدایات پر مبنی دستاویزات
نوکیہ جی 21کی تفصیلی خصوصیات
ڈیزائن
یہ سمارٹ فونز کی خصوصیت سے حامل پولی کاربونیٹ جسامت والا موبائل فون ہے اس کی سکرین پر گوریلا گلاس پروٹیکشن ہے پولی کاربونیٹ کی جسامت اس کی گرفت کی صلاحیت بڑھاتی ہے اس کی پچھلی سائڈ پر ٹریپل کیمرہ ماڈیول سینسرز اور فلیش عمودی طور پر ترتیب دیئے گئے ہیں چھ اعشاریہ پانچ انچ کی ایچ ڈی سکرین اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور خوب صورت سکرین اور ڈیو ڈراپ نوچ( جو کہ رگڑ اور کسی بھی نقصان سے سکرین کو محفوظ رکھتی ہے) اس کی نمایاں خصوصیات ہیں ریفریش ریٹ سے مراد وہ وقت جس پر سکرین ایک سیکنڈ میں کتنی اپ ڈیٹ کرسکتی سے یہ ویڈیو کی کوالٹی کو بہتر بناتا ہے
موبائل فون کا پاور بٹن فنگر پرنٹ سینسر کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے اس کے دائیں طرف ولیم بٹن نچلی طرف سی ٹائپ چارجنگ کنیکٹر مائیکرو فونز اور سپیکرز ہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹریپل سلاٹ ٹرے یعنی سم کارڈ اور میموری کارڈ ہولڈرز اور گوگل اسسٹنٹ بٹن آڈیو جیک بھی بائیں جانب موجود ہے اس کی مضبوط بناوٹ پر نوکیہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا
ڈسپلے
نو کیا 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ چھ اعشاریہ پانچ انچ ایچ ڈی ڈسپلے مہیا کر رہا ہے لیکن ابھی بھی تبدیلی کا فقدان ہے دوسرے تمام موبائلز کے مقابل یہ مایوس کن ہے اس کے علاو ه اس کا ڈسپلے اور رنگ اچھا ہے اس کے ڈسپلے کی اسپیکٹ لمبائی اور چوڑائی کا تناسب 20:9 ہے جو کہ کوئی بھی مواد دیکھنے کے لیے کافی ہے
سوفٹ وئیر
نو کیا جی 21 اپ ڈیٹ کی دو اقسام اور دو سال کی سیکیورٹی فراہم کرتا ہے نوکیا جہاں تک ممکن ہو سکے درج ذیل ایپ کے ذریعے اس فون کو سٹاک میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے
نوکیا کیئر
نوکیا فوٹوگرافی
ڈیجیٹل ویل بینگ
یہ تمام چیزیں کچھ فعالیت فراہم کرتے ہیں ان سب کے ساتھ ساتھ ڈارک موڈ بھی فراہم کیا گیا ہے فنگر پرنٹ کی مدد سے نوٹیفیکشن تک رسائی ممکن بنائی جاسکتی ہے
پرفارمینس
جب اس کی پرفارمینس کی بات کی جائے تو اس میں یونی سوک ٹی 606 لیول کی چپ استعمال کی گئی ہے یہ اس لحاظ سے دو طرح کے ماڈلز فراہم کرتا ہے
چار جی بی ریم اور چونسٹھ جی بی سٹوریج
چھ جی بی ریم اور ایک سو اٹھائیس جی بی سٹوریج
یہ صلاحیت دو سو چھپن جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کرکے بڑھائی جا سکتی ہے اس پر عام گیمز بھی کھیلی جاسکتی ہیں لیکن زیادہ بڑی گیم نہیں کھیلی جاسکتی
کیمرہ
اس کی پچھلی سائڈ پر تین کیمرے نصب ہیں اس کا بنیادی کیمرہ پچاس میگا پکسل ہے باقی رو میگا پکسل مائیکرو کیمرہ اور دو میگا پکسل ڈیپتھ سینسر ہے اس کی ا گلی طرف آٹھ میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے جو کہ ڈیو ڈراپ نوچ کے نیچے چھپا ہوا ہے
اس کی پرفارمینس اتنی قابل تعریف نہیں ہے کیوں کہ اس سے صرف دن کے وقت تصویر لی جاسکتی ہے مدھم روشنی میں لی گئی تصویر گرین رنگ کی نظر آتی ہے لیکن ڈارک موڈ کے استعمال سے اس کو کسی حد تک بہتر بنایا جاسکتا ہے
بیٹری
جی 21 کی بیٹری 5050 ایم اے ایچ ہے جو کہ فون کے سائز اور صلاحیت کے مطابق کافی ہے ایک تجربے کے دوران اس فون کو سارا دن فون کالز میسجز اور گیمز کے لیے استعمال کیا گیا تو یہ 30 فیصد باقی بچی
یہ فون اٹھارہ وولٹ کے چارجر کے ساتھ تقریبا دو گھنٹے میں مکمل ہو جاتی ہے