Vasay chaudhry said goodbye to popular show Mazaqraat

واسع چودھری کا مذاق رات ٹی وی شو کو خیر آباد

ذہین پاکستانی میزبان رائٹر اور اداکار نے مشہور سیاسی طنز و مزاح سے بھرپور شو مذاق رات کو خیرآباد کہہ دیا یہ شو دنیا ٹی وی پر نشر ہوتا ہے واسع چوہدری کئی سالوں سے اس شو  کا حصہ ہیں۔ شو کو چھوڑنے کی تصدیق انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لمبے اور غمگین الوداعی نوٹ شیئر کرکے کی

ایک ہزار دو سو پینتیس شو سات سال دس ماہ اور دو ہزار پانچ سو زائد مہمانوں کی آمد کے ساتھ مذاق رات میں میرا یہ سفر اختتام پذیر ہوا 

میں ان تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں جن کے انٹرویو کرنے کا شرف مجھے حاصل ہوا۔ ایمان الله خان مرحوم ,محسن عباس حیدر, عون علی خان شوکت ناز, چاند , اکرم اداس, آئمہ بیگ, حنا نیازی حبہ, –  اور عائشہ اور جو افراد کیمرے کے پیچھے ہوتے ہیں خاص طور پر سانول مرحوم حسیب اور طیب جیسے لوگوں کے ساتھ کا م کرکے قابل ستائش ہنر ملا میں اس پروگرام کے چیر مین عامر محمود صاحب کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے کبھی میرے کام میں مداخلت نہیں کی ۔

یہ ہمارے ناظرین کے بغیر بھی ممکن نہیں تھا جو  ملک کے کسی بھی کونے میں تھے لیکن اردو اور پنجابی زبان سمجھ آنے پر ہمیشہ محبت بھرا پیغام بھیجا یہ شو مجھے خود بہت پسند ہے کیوں کہ یہ میرے مرحوم والد صاحب کا بھی پسندیدہ شو تھا بہت سے ایسے مہمان جو کہ اس دنیا میں موجود نہیں ہیں اس شو کے ذریعے انہوں نے ناقابل فراموش یادیں فراہم کیں ہم نے ہمیشہ اس شو کو ایشیاء کا فیملی شو بنانے کی بھرپور کوشش کی اگر کبھی ہم ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تو ہماری نیت اور ارادہ مثبت اور صاف تھا میں ان کو نیک تمنائیں دنیا چاہتا ہوں جو میرے بعد شو کی میزبانی کریں گے۔ مجھے امید ہے   آپ ناظرین ان کو بھی وہی پیار دیں گے جو کہ آپ مجھے دیتے رہے ہیں شو ضرور چلتا رہے گا اور کامیابی کی منازل طے کرے گا

As  for the ڈوبتی کشتی  and titanic……. I ain’t done yet

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نعمان اعجاز نے کئی سال اس شو کی میزبانی کی ان کے بعد واسع چوہدری نے یہ کام بہ  حسن خوبی انجام دیا محسن حیدر عباس پر عائد الزام کے پیش نظر ان کی جگہ عون علی حید رنے لی آئمہ بیگ نے جب کئی سال کام کرنے کے بعد شو کو خیر آباد کہہ دیا تو حنا نیازی نے اس شو میں کام شروع کیا اب واسع چوہدری نے بھی اس شو کو خیر آباد کہہ دیا ہے

ان کے دوستوں اور شائقین نے ان کے اس اعلان پر افسردگی کا اظہا رکیا ایک شائقین نے کہا کہ آپ نے اپنے الوداعی پیغام میں قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر کا ذکر نہیں کیا جن کے ساتھ سیٹ پر آپ نے اپنا زیادہ تر وقت بسر کیا

Leave a Reply