A revolutionized way for digital payments through partnership of Mastercard and Jazzcash

جدید ادائیگی کے لیے ایک انقلابی ذریعہ جا زکیش اور ماسٹر کارڈ کے اشتراک سے

  ماسٹر کارڈ نے جاز کیش کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے

جاز کیش پاکستان کا سب سے بڑا نیٹ ورک جو کہ 43   ملین اکاؤنٹس کو جدید ویلٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے جدید ویلٹ ایک سوفٹ وئیر پر مبنی نظام ہے جو کہ کسی فرد کو بل کی ادائیگی موبائل بیلنس سفر یا  فلم کی ٹکٹوں کی بکنگ وغیره میں الیکڑانک پیسے کی منتقلی کے ذریعے سے آسانی فراہم کرتا ہے

کیو آر کوڈ٫ لنک کے ذریعے ادائیگی

ان سب عوامل کا مقصد اقتصادی پیرامڈ کے نچلے حصے میں تاجروں کے لیے وسیع پیمانے پر موثر لاگت کے مواقع کی قبولیت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے 

کیور آر کوڈ اور لنک کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات تک صرف آپ کی ہی رسائی ہوتی ہے

  اس  کے ساتھ ساتھ ان تمام عوامل کا مقصد تیزی سے بڑھتے ہوئے طبقات جیسا کہ فری لا نسر ز اور گگ ورکرز جن کا کام کا دورانیہ مختصر اور مخصوص ہوتا ہے اور مائیکرو اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو  قابل بنانا ہے

پاکستان 5.2 ملین مائیکرو اور درمیانے درج کے کاروباری اداروں کا گھر ہے جن کو زیادہ تر خواتین چلاتی ہیں جبکہ ملک میں حالیہ صرف 220000 ممکنہ ادائیگی کے مراکز میں جو کہ فی ملین افراد کے حساب سے ایک ہزار سے بھی کم ہیں

جاز کیش اور ماسٹر کارڈ کی شراکت داری کے بنیادی اہداف

ماسٹر کارڈ نے 2025 تک 50 ملین مائیکرو٫ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد خاص طور پر 25 ملین خواتین جن کا اپنا کاروبار ہے ان کو جدید معیشیت سے منسلک کرنے کا عہد لیا ہے

ماسٹر کارڈ کے بنیادی مقصد مالی شمولیت میں اضا فہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جاز کیش پیش پیش ہے جو کہ 5 ملین افراد کو مستقبل میں کاروبار کے لحاظ سے با اختیار بنا رہا ہے

دونوں  کا یہ اشتراک ایک مضبوط محفوظ اور مسا بقتی جدید ادائیگی کے نظام کو جاری رکھنے اور بڑھانے  کے لیے کوشاں ہےڈمی ٹرائے اوس دو سز صدر مشرقی یورپ مشرقی وسطہ اور افریقہ ماسٹر کارڈ

مالی شمولیت کو ملک میں تقسیم کرنے کا مقصد عام پاکستانیوں خاص طور پر خواتین کو مالی سہولت تک رسائی آسان بنانا اولین ترجیح ہے اس طرح کی شراکت داری ہمارے مقصد تک پہنچنے میں آسانی پیدا کر رہی ہے تا کہ درمیانے درجے کے کاروباری افراد جدید معیشت میں حصہ لے سکیں عامر ابراہیم چیف ایگزیکٹو آفیسر جاز

پاکستان میں اس جدید ٹرانزیکشن کا تناسب صرف ایک فیصد ہے جو کہ لوگ ذاتی خرچہ کے لیے استعمال کرتے ہیں ابھی صرف یہ سہولت بڑے شہر وں اور بڑوں تاجروں تک محدود ہے

ماسٹر کارڈ اور جاز کیش کی شراکت داری عوام تک جدید ادائیگی کو ممکن بنا کر اس حد تک بڑھا رہی ہے کہ لوگ تجارتی مقامات پر جدید ٹرانزیکشن کر سکیں

 

 

Leave a Reply